قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور چیف سلیکٹر شاہد آفریدی نے بڑی بیٹی کی رخصتی کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کردیں سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے اپنے پیغام میں لکھا کہ ’’میری پیاری بیٹی! کل کی طرح لگتا ہے تمہیں اپنی گود میں اٹھایا اور اسی دن خود سے وعدہ کیا تھا کہ میں تمہارا ساتھ کبھی نہیں چھوڑوں گا‘‘۔
’’اگرچہ تم اپنی نئی زندگی شروع کرنے جارہی ہو تمہاری محبت ہمیشہ میرے دل میں رہے گی، اللہ آپ دونوں کو اپنی حفاظت میں رکھے اور آپ کو ایک ساتھ ایک خوبصورت زندگی گزارنے کا موقع عطا فرمائے۔‘‘ آمین
سابق کرکٹر کی بیٹی کی شادی کی تقریب جمعہ کو کراچی میں منعقد ہوئی تھی جس میں قومی کرکٹرز، سیاسی و سماجی شخصیات نے شرکت کی تھیshahid afridi,shahid afridi daughters,shahid afridi daughter,shahid afridi angry on social media pics about shaheen and ansha afridi,shahid afridi daughter wedding,shahid afridi react on ansha afridi fake account,shahid afridi daughter marriage,shahid afridi daughter engagement,shahid afridi daughter nikah,shahid afridi angry on ansha afridi fake account,pakistan vs india,shaheen afridi engagement with shahid afridi daughter
Ещё видео!