تھانہ سوہدرہ پولیس کی ایک اور دبنگ کارروائی
بدنام زمانہ منشیات فروش مستنصر عرف سنی گھمن گرفتار
ملزم سے 2 کلو سے زائد چرس برآمد۔ مقدمہ زیر دفعہ 9C درج۔ SHO عرفان منور بھنڈر
سٹی پولیس آفیسر عمر فاروق سلامت کی ہدایات کے مطابق جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلا تفریق تابڑ توڑ کارروائیاں جاری
منشیات فروشی کا مکروہ دھندہ کرنے والا بدنام زمانہ منشیات فروش مستنصر عرف سنی گھمن تھانہ سوہدرہ پولیس کے شکنجے میں آگیا۔ SHO تھانہ سوہدرہ عرفان منور بھِنڈر اور انکی ٹیم نے منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے بدنام زمانہ منشیات فروش مستنصر عرف سنی گھمن کو گرفتار کرکے ملزم سے 2 کلو سے زائد چرس برآمد کرکے مقدمہ زیر فعہ 9Cدرج کر کے حوالات جوڈیشل بھجوادیا۔ ASP سرکل وزیرآباد اختر نواز اور SHO عرفان منور بِھنڈر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ منشیات فروش کسی رعایت کے مستحق نہیں ۔جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلا تفریق کارروائیاں جاری رہیں گی ۔ منشیات فروشی لعنت اور معاشرتی روگ ہے۔ منشیات نوجوان نسل کے مستقبل کی قاتل ہے۔ جو بھی منشیات فروشی میں ملوث پایا گیا سیدھا جیل جائے گا۔ منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رہے گا
Ещё видео!