بئی میں پاکستانی ڈرائیور کی ایمانداری کے چرچے
متحدہ عرب امارات میں ایک پاکستانی ڈرائیور نے اپنی ٹیکسی سے ملنے والے ایک لاکھ درہم مسافر کو ڈھونڈنے کے بعد واپس کرکے ایمانداری کی عمدہ مثال قائم کرنے کے ساتھ پاکستان کا نام روشن کردیا۔
عرب میڈیا کی ایک رپورٹ کے مطابق پاکستانی ڈرائیور سفیان محمد ریاض کی ٹیکسی میں ایک مسافر سوار ہوا اور منزل پر پہنچنے کے بعد جب وہ اترا تو اپنا بیگ گاڑی میں ہی بھول گیا، کچھ دیر بعد جب پاکستانی ڈرائیور نے بیگ دیکھا اور اسے کھولا تو اس میں ایک لاکھ، ایک ہزار درہم کی خطیر رقم موجود تھی۔
خلیج ٹائمز کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ پاکستانی ڈرائیور سفیان محمد ریاض نے پہلے تو آس پاس مسافر کو تلاش کرنے کی بہت کوشش کی لیکن جب اسے ناکامی کا سامنا کرنا پڑا تو وہ پولیس سینٹر پہنچ گیا، پاکستانی ڈرائیور کی ایمانداری اور نیک نیتی کا اندازہ اس سے لگایا جا سکتا ہے کہ اسے نے تھانے میں نہ صرف رپورٹ درج کرائی بلکہ مسافر کو ڈھونڈنے میں پولیس کی مدد بھی کرتا رہا، تاکہ وہ بروقت شناخت کرسکے اور مسافر کو جتنی جلدی ہو اپنے پیسے واپس کر سکے۔
کافی دیر تک تلاش کرنے کے بعد پولیس نے بالآخر مطلوبہ شخص کو ڈھونڈ نکالا اور شناخت کے بعد پاکستانی ڈرائیور کے ہاتھوں اُسے اس کا پیسوں سے بھرا ہوا بیگ دلوایا جس میں ایک لاکھ ایک ہزار درہم تھے، پیسوں کا مالک یہ ناقابل یقین صورت حال دیکھ کر دنگ رہ گیا۔
دبئی پولیس نے پاکستانی ڈرائیور کی ایمانداری اور امانت داری کی تعریف کرتے ہوئے اسے اسناد اور انعامات سے بھی نوازا۔
اس دوران موجود پولیس کے دیگر اعلیٰ حکام کے علاوہ البرشہ پولیس سنٹرس کے ڈائریکٹر میجر جنرل ماجد سلطان السویدی بھی موجود تھے جنہوں نے پاکستانی ڈرائیور سفیان محمد ریاض کی دیانتداری کو عظیم اقدار کی ایک روشن مثال قرار دیتے ہوئے سراہا۔
Ещё видео!