رمضان المبارک کورس دوسرا ردس 2رمضان سورۃ البقرہ- آیت:153 سخت مصیبت میں دل کے اطمینان کا قرآنی نسخہ!
Islamic course 313
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
میرے اس چینل پر آپ کو مختلف کورسز کروائے جائیں گے 💞💞
ان میں سے ایک رمضان المبارک بھی ہے⚡
#islamiccourse313#islamicvideos#islamibyyan
Your Queries:-
*استقبالِ رمضان*
اللہ پاک کا مہمان مہینہ رمضان المبارک آرھا ہے.
اور خالی ہاتھ نہیں آرھا، بلکہ بہت سے تحائف و انعامات لا رہا ہے.
عالی شان، کریم اور محبوب ذات کے مہمان کا شایانِ شان استقبال ضروری ہے. ورنہ ناقدری کی صورت میں اُس ذات کی ناراضگی کا ڈر ہے.
- مہمانوں کے لیے گھر صاف کیا جاتا ہے، رمضان کے لیے ہم دل صاف کرلیں.
- مہمانوں کے لیے تمام اہل خانہ کا ظاہری حلیہ خوبصورت سے خوبصورت بنایا جاتا ہے، رمضان کے لیے روحانی حلیہ خوبصورت بنا لیا جائے.
- مہمانوں کا احترام کیا جاتا ہے، رمضان کے احترام میں روزوں، نمازوں اور تمام فرائض و واجبات کو پوری پابندی سے ادا کیا جائے.
- مہمانوں کے لیے وقت فارغ کیا جاتا ہے، رمضان کی اضافی عبادات کے لیے ہم یومیہ وقت طے کرلیں.
- مہمان جب تک گھر میں رہتے ہیں، ان کے لحاظ میں آپس کے جھگڑوں کو موقوف کردیا جاتا ہے. ھم بھی باہمی تنازعات کو عید تک کے لیے بھول جائیں.
یااللہ..!
ھم آپ کے مہمان کے استقبال کے لیے پختہ عزم کرتے ہیں:
۱- تمام روزے پورے آداب کے ساتھ رکھنے کی کوشش کریں گے.
۲- تمام نمازیں باجماعت تکبیر اولیٰ سے ادا کریں گے.
۳- نماز تراویح کی پوری 20 رکعتیں پڑھیں گے اور پورا قرآن پاک تراویح میں سننے کی سعادت حاصل کریں گے.
۴- ہر گناہ سے بچنے کی ہرممکن کوشش کریں گے. خصوصاً حقوق کی ادائیگی اور معاملات میں پوری احتیاط کریں گے.
۵- نفلی عبادت اگر عام دنوں میں نہیں کرتے تو اب شروع کردیں گے، اگر پہلے کرتے ہیں تو اس میں اضافہ کردیں گے.
۶- موبائل اور دیگر وقت ضائع کرنے والی چیزوں کے فضول استعمال سے اپنے آپ کو محفوظ رکھیں گے.
یااللہ..! ہماری مدد فرما، اس عزم کی تکمیل کی توفیق عطا فرما اور ہمیں اخلاص و استقامت نصیب فرما. آمین
حضرت جبرائیل علیہ سلام نے دعا کی کہ ہلاک ہوجائے وہ شخص جس کو رمضان کا مہینہ ملے اور وہ اپنی بخشش نہ کرواسکے، جس پر حضرت محمد ﷺ نے ارشاد فرمایا آمین!
حضرت جبرائیل علیہ سلام کی یہ دعا اوراس پر حضرت محمد ﷺ کا آمین کہنا اس دعا سے ہمیں رمضان کی اہمیت کو سمجھ لینا چاہئے۔
روزہ وہ عظیم فریضہ ہے جس کو رب ذوالجلال نے اپنی طرف منسوب فرمایا ہے اور قیامت کے دن رب تعالیٰ اس کا بدلہ اور اجر بغیر کسی واسطہ کے بذات خود روزہ دار کو عنایت فرمائیں گے۔
خداوند کریم نے اپنے بندوں کے لئے عبادات کے جتنے بھی طریقے بتائے ہیں ان میں کوئی نہ کوئی حکمت ضرور پوشیدہ ہے۔ نماز خدا کے وصال کا ذریعہ ہے۔ اس میں بندہ اپنے معبودِ حقیقی سے گفتگو کرتا ہے۔ بعینہٖ روزہ بھی خدا تعالیٰ سے لَو لگانے کا ایک ذریعہ
اس دنیا میں سب سے اہم ترین چیز اللّٰہ کی پہچان ہے۔💥💥
الاحسان اکیڈمی کا منفرد کورس ہے 💫
اس کورس میں آپ کو رمضان مبارک سے متعلق مسائل سےآگاہی ہوگی 🌠🌠
30 روزہ رمضان المبارک کورس
عنوانات
ماہ رمضان برکتوں والا مہینہ ہے اور اس ماہ کی عظمت کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ قرآن مقدس کا نزول اسی پاک مہینے میں ہوا ۔ رمضان کا پہلا عشرہ رحمت، دوسرا عشرہ مغفرت اور تیسرہ عشرہ جہنم کی آگ سے نجات کا ہے۔
❤️❤️
اس چینل کو سبسکرائب کریں تاکہ آپ کو رمضان المبارک کے مسائل سے آگاہی ہو 🌹🌹
اس میں آپ کو 30 روزہ رمضان المبارک کورس کروایا جا رہا ہے جو بہت ہی مفید ہے 💚💚
اس مختصر کورس کا مقصد صرف یہ ہے کہ لوگوں کی عبادت صحیح ادا ہو جائیں💗💗🌹🌹
اور دین کا شعور پیدا ہوسکے 👍👍
یہ رمضان المبارک کورس تمام لوگوں کے لیے بہت ہی مفید ہے 💓💓
اور ان لوگوں کے لیے بھی بہت مفید ہے جو حضرات اپنے کاموں میں بہت زیادہ مصروف ہیں، اور رمضان المبارک کے مسائل کو سیکھنے کے لئے وقت نہیں نکال سکتے اس لیے مختصر کورس کروایا جا رہا ہے 🧡🧡
اس لئے اس چینل کو سبسکرائب کریں اور شئیر بھی کریں تاکہ لوگوں میں دین کا شعور پیدا ہوسکے👍👍
جزاک اللہ 👍👍👍👍🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹❤️❤️🤍
Ещё видео!