رویت ہلال کمیٹی کا کہنا ہے کہ کل پاکستان میں عید الفطر منائی جائے گی، باضابطہ اعلان کچھ دیر میں مرکزی رویت ہلال کمیٹی کرے گی۔
ذرائع رویت ہلال کمیٹی کا کہنا ہے کہ بلوچستان کے کچھ علاقوں سے شوال کے چاند کی شہادتیں موصول ہوئی ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ شہادتوں کی تصدیق کرنے کے بعد چاند کی رویت کا اعلان کیا گیا ہے اور فیصلے پر ارکان کے دستخط بھی لے لیے گئے ہیں۔
اس سے پہلے مولانا عبدالخبیر آزاد کا کہنا تھا کہ جہاں کہیں سے بھی شہادت موصول ہو گی اس کو ضرور دیکھا جائے گا، فی الحال پورے ملک سے اب تک کہیں سے چاند کی شہادت موصول نہیں ہوئی۔
مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد کی زیر صدارت شروع ہوگیا، ملک بھر سے شواہد کی بنیاد پر شوال کے چاند کی رویت سے متعلق اعلان ہوگا۔
اجلاس کی صدارت چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد کررہے ہیں۔ ڈی جی ریسرچ وزارت مذہبی امور سید مشاہد حسین خا لد اور ڈائریکٹر حافظ عبد القدوس بھی شریک ہیں۔
ملک بھر میں زونل رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس متعلقہ ہیڈ کوارٹرز میں ہورہے ہیں۔
کراچی میں چاند نظر آنے کی کوئی شہادت موصول نہیں ہوئی، جس کے بعد زونل کمیٹی کا اجلاس ختم کردیا گیا، اسی طرح سکھر میں بھی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس ختم کردیا گیا ہے۔
Ещё видео!