مسافر گاڑی (ٹویوٹا پک اپ 4*4) کے دریا سندھ میں گرنے کا المناک واقعہ:-
گاڑی میں 22 سے 25 افراد سوار تھے، جو کے تھاکوٹ سے جمبیڑہ کی طرف جارہی تھی اور شام تقریبا 5:15 پر حادثے کا شکار ہوئی۔
حادثے کے نتیجے میں 17 افراد زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر آر ایچ سی تھاکوٹ اور ڈی ایچ کیو ہسپتال بٹگرام پہنچایا گیا۔
اب تک 7 لاشیں (ایک خاتون سمیت دو بچے جنکی عمریں بالترتیب 6 اور 8 سال تھی) نکال لی گئیں ہیں جبکہ کچھ مسافر ابھی تک لاپتہ ہیں۔ مزید 3 سے 4 مسافر ڈوبنے کا خدشہ ہے جن کی لاشیں نکالی جانی ہیں، جس کے لیے آپریشن جاری ہے اور ریسکیو 1122 کے غوطہ خور موقع پر موجود ہیں۔
واقعہ کے بعد ڈی ایچ کیو بٹگرام میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(جنرل) اور اسسٹنٹ کمشنر فوری طور پر جائے حادثہ پر پہنچ گئے اور تمام امدادی کارروائیوں کی نگرانی اور رابطہ کاری کی۔
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ، تحصیلدار آلائی اور متعلقہ ریونیو سٹاف لاشوں اور گاڑی کی ریکوری کے لیے جائے حادثہ پر موجود ہیں۔
#acedemy #axieinfinity #ancient #action #sindh #tanawal #thakot #bashar #bashant_jangra #andedeskateedestrua #trafic #traficrutier #ancient
Ещё видео!