Mind of Aceticum Acidum
ماتم کرنے والے، نوحہ کرنے اور واویلا کرونے والے لوگ
اس ویڈیو میں ہم Aceticum Acidum کی ذہنی علامات کے بارے میں کفتگو کریں۔ سب سے پہلے ہم بات کرتے ہیں اس کی anxiety یعنی تشویش، الجھن اور پریشانی کے حوالے سے۔اس دواء کا مریض کو کاروبار کے بارے میں بہت تشویش ہوتی ہے۔لیکن اس کو کاروبار میں فیل ہونے کا خوف نہیں ہوتا۔یہ بہت محتاط ہو کر کاروبار کرتا ہے۔اس کا مریض اپنے بچوں کے بارے میں بھی بہت پریشان ہوتا ہے۔اپنے خاندان والوں کے بارے میں اسے تشویش ہوتی ہے۔یعنی وہ دوسروں کا بہت خیال رکھنے والا ہوتا ہے۔اس کا مریض محبت کرنے والا ہوتا ہے۔اسے اپنی صحت کی بھی بہت فکر ہوتی ہے۔اس کا موڈ پریشانی والا ہوتا ہے۔خواہ مخواہ پریشانیوں کو ادھار لے لیتا ہے۔ہر ایک کا خیال رکھتا ہے۔ ہر ایک کی پروا کرتا ہے۔یہ بہت شفیق ہوتا ہے۔اس کے مریض کے بارے میں امیر مینائی نے کیا خوب کہا ہے
خنجر چلے کسی پہ تڑپتے ہیں ہم امیرؔ
سارے جہاں کادرد ہمارے جگر میں ہے
اس کا مریض لوگوں کے درمیان رہنا پسند کرتا ہے۔خاص طورپر اس کے اپنے رشتہ دار اور خاندان کے لوگ جو ہوتے ہیں۔اس کا مریض ذہنی طور پر الجھا ہو ا ہوتا ہے۔مریض کند ذہن ہوتا ہے۔
یہ الجھن اور پریشانی اسے جگہ جگہ لیے پھرتی ہے۔آپ نے دیکھا ہو گاکہ پریشانی کی حالت میں کچھ لوگ ٹک کر بیٹھ نہیں سکتے۔وہ اٹھ کر ٹہلنا شروع کر دیتے ہیں۔کبھی اند ر آتے ہیں کبھی باہر جاتے ہیں۔بار بار جگہ بدتے ہیں۔رسٹاکس کی طرح۔
سانس کی تنگی dyspnea کے دوران مریض بہت الجھن محسوس کرتا ہے۔ایسا عام طور پر جگر کے مریضوں میں ہوتا ہے۔
جذباتی ہونے سے اس کی علامات میں اضافہ ہو جاتا ہے۔یہ دواء ایسے امراض کے لیے مفید ہے جو جذباتی ہیجان کی وجہ سے پیدا ہوئے ہوں۔
اپنے خیالات کا اظہار نہیں کرسکتا۔وہ ڈرتا ہے۔اپنا کریڈٹ کارڈ استعمال نہیں کر سکتا۔اسے کسی مصیبت اور آفت کے آنے کا خوف لگا رہتا ہے۔اسے لگتا ہے کہ کچھ برا ہونے والا ہے۔اسے اجنبی لوگوں سے ڈر لگتا ہے۔لیکن فیملی کے افرد کے ساتھ خوش رہتا ہے۔اسے پانی سے بہت ڈر لگتا ہے۔اس کا مریض درد کے ساتھ چیخ و پکار اور واویلا کرتا ہے۔ہسٹریا کی یہ ایک بہت اچھی دواء ہے۔بچے پیٹ کی تکلیف کے دوران بہت چڑچڑے ہو جاتے ہیں۔اس کا بچہ اچھل کر بستر باہر آجاتا ہے۔اور زمین پر لیٹنے لگتا ہے۔اس کا مریض lamenting,
bemoaning,wailing ماتم کرتا ہے۔نوحہ کرتا ہے۔اس کے علاوہ اور بھی بہت زیادہ ادویات ہیں جن کے اندر یہ علامت پائی جاتی ہے۔ان کی تعداد 117 سے زیادہ ہے۔اگر اسے چھوا بھی جائے تو وہ چڑ جاتا ہے۔چوٹ لگنے اور anesthesia کے بعد دماغ کمزور ہو جاتا ہے۔اتنی کمزوری ہو جاتی ہے۔ مریض کسی کو پہچانتا نہیں۔یہاں تک کہ اپنے بچوں اور اپنے رشتہ داروں کو بھی نہیں پہچانتا۔اپنے اردگرد کے ماحول سے بے خبر ہو جاتا ہے۔اس کا مریض مدہوشی کی حالت میں ہوتا ہے۔ایسا لگتا ہے کہ اس نے نشہ کیا ہوا ہے۔
[ Ссылка ]
[ Ссылка ]
[ Ссылка ]
[ Ссылка ]
Ещё видео!