اسرائیلی فوج نے گزشتہ روز (ہفتہ کو) مغربی کنارے میں 6 فلسطینیوں کو شہید کر دیا۔
اس حوالے سے فلسطینی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ جنین کے قریب 25 سالہ ڈاکٹر کو انکی رہائش گاہ کے باہر قتل کیا گیا۔
دوسرے فلسطینی شہری کو رام اللّٰہ کے قریب شہید کیا گیا۔ جنین میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ میں دیگر چار فلسطینی شہید ہوئے۔
اسرائیلی فوج نے جنین میں پبلک اسپتال، ابن سینا کلینک کا گھیراؤ کیا اور ایمبولینسوں کی تلاشی بھی لی۔
فلسطینی وزارت صحت کے مطابق مغربی کنارے میں 7 اکتوبر سے اب تک اسرائیلی فوج کے ہاتھوں 230 فلسطینی شہری ہوچکے ہیں۔
#UrduNews,#EasyUrdu,#PDMS,#PakData
Ещё видео!