قومی وطن لوئر دیر کے زیراہتمام صوبائی جائنٹ سیکرٹری مرزاباچہ کی رہائش گاہ پر وطن پال یوتھ آرگنائزر لوئر دیر کی تنظیم سازی
انجینئر آفتاب وطن پال یوتھ کی ضلعی صدر منتخب کیاگیا۔سعیدروان جنرل سیکرٹری منتخب ۔اس موقع پر صوبائی ارگنائزر قاضی اسد ،صوبائی جائنٹ سیکرٹری مرزا باچہ،ضلعی چئیرمین باچہ حسین،تحصیل ادینزئی صدر محمد اسرار،جنرل سیکرٹری قاضی جلال الدین، وطن پال سوات کے ارگنائزر عاکف خان مہمند،ممبر صوبائی کونسل عابد باچہ،بلال محمد زئی نے خطاب بھی کیا
اپنے خطاب میں قاضی اسد خان نے کہا کہ موجودہ حکومت نے نوجوانوں کو بے روزگارکردیاہے۔حکومت کے پاس کوئی پروگرام نہیں،عوام پی ٹی آئی ،پی پی پی،اور ایم ایم اے کو ازما چکے ہیں قومی وطن پارٹی امید کی کرن ہے۔قومی وطن پارٹی پختونوں کے حقوق کے محافظ جماعت ہے پختونوں کو درپیش مسائل کا حل قومی وطن پارٹی کے پاس ہے۔موجودہ حکومت نے مہنگائی اور بے روزگاری کے سوا کچھ نہیں دیا۔بلدیاتی انتخابات کے لیے تیاریاں جاری ہے۔کارکنان گھر گھرتک پارٹی کا پیغام پہنچائیں۔
اس موقع پر مختلف پارٹیوں سے درجنوں نوجوانوں نے مستعفی ہوکر قومی وطن پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی۔
#QWP
#RiseofQWP
Ещё видео!