Punjab Police new office |آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور
"ہم نے چیلنج دیا تھا کہ ہم ایک ماہ میں تھانوں کو خوبصورت بنا کر دکھائیں گے اور ہم نے یہ چیلنج نا صرف قبول کیا بلکہ اسے پورا کر کے دکھایا۔ ہم نے پنجاب کے 737 تھانوں کو سپیشل انیشیٹو پولیس اسٹیشنز کے پروٹوکولز پر منتقل کیا۔ اسی سلسلے کی کڑی سپیشل انیشیٹو پولیس اسٹیشن گلبرگ ہے جو ہم آپکو دکھا رہے ہیں۔ یہاں آپ کے بیٹھنے کیلئے نہایت آرام دہ نشستیں مہیا کی گئی ہیں، خوبصورت ماحول فراہم کیا گیا ہے۔ اس تھانے میں پاکستان کی معیشت کی ریڑھ کی ہڈی تاجر بھی اپنے معاملات کے لئے آتے ہیں، ان کیلئے دیدہ زیب ماحول موجود ہے۔ یہ کسی فائیو سٹار ہوٹل کی لابی یا کسی امیر شخص کا گھر نہیں بلکہ آپ کی اپنی پراپرٹی ہے۔ یہ آپکا ہم پر اعتماد ہے کہ ہمارے ہر ڈاکومنٹ پر موجود کیو آر کوڈ کی مدد سے 35 لاکھ سے زائد افراد سے ملنے والا فیڈ بیک 97 فیصد سے زائد مثبت ہے۔"
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا سپیشل انیشیٹو پولیس اسٹیشن گلبرگ کے اندرونی ماحول اور عوام کیلئے موجود سہولیات کے حوالے سے ویڈیو پیغام
#igpunjabpolice #police #policestation #punjab #viral #news #shorts #short
Chenab News @chenabnews
Ещё видео!