آئی سی سی ٹی 20ورلڈ کپ کے دوسرے سیمی فائنل میں بھارت نے انگلینڈ کو68 رنز سے شکست دے دی۔
بھارت نے انگلینڈ کو جیت کے لیے 172رنز کا ہدف دے دیا تاہم انگلینڈ کی پوری ٹیم 17 ویں اوور میں 103 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی، انگلینڈ کی جانب سے ہیری بروک 25، جوزبٹلر23 اور جورا آرچر 21 رنز بناکر آؤٹ ہوئے، ان تینوں کی علاوہ کوئی انگلش بلے باز ڈبل فگر میں نہ جاسکا، بھارت کی جانب سے پٹیل اور یادیو نے 3،3 جبکہ بمرا نے2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
اس سے قبل انگلینڈ نے ٹاس جیت کر بھارت کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی ۔بھارت کی جانب سے آغاز زیادہ اچھا نہ رہا اور ابتدائی دو وکٹیں جلد ہی گر گئیں ۔ویرات کوہلی 9 جبکہ رشبھ پنت 4 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔اس کے بعد روہت شرما اور سوریا کمار یادیو کی پارٹنر شپ نے بھارت کو اچھا سکور بنانے میں مدد دی ۔ بھارتی کپتان روہت شرما نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کی اور 39گیندوں پر 57رنز بنا کر آوٹ ہوئے۔ ان کے بعد سوریا کمار یادیو 35 گیندوں پر 47سکور بنا کر آوٹ ہوئے۔ہاردیک پانڈیا 13گیندوں پر 23رنز بنا کر آوٹ ہوئے ۔ شیوم دوبے بغیر کوئی رنز بنائے پویلین لوٹے۔ رویندرا جدیجہ 17سکور بنا کر ناٹ آوٹ رہے۔انگلینڈ کی جانب سے کرس جورڈن نے 3جبکہ ریس ٹوپلے ، عادل رشید ، سیم کرن اور لیام لیونگ سٹون نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ پہلے سیمی فائنل میں افغانستان کو باآسانی 9 وکٹوں سے ہرانے کے بعد جنوبی افریقہ کی ٹیم فائنل کےلیے کوالیفائی کرچکی ہے۔
Ещё видео!