تھانہ ہیڈ مرالہ پولیس کی کارروائی، لڑکے سے اجتماعی زیادتی کرنے والے 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا*
تفصیلات کے مطابق تھانہ ہیڈ مرالہ میں محمد نواز نے درخواست گزاری کے اس کے بھتیجے محمد شعبان بعمر تقریباً 18 سال، جو سامان لینے مین بازار گوندل گیا جہاں ملزمان 1-رخسار عرف رکی ولد گلزار احمد ساکن گڑھی 2- ثناء اللہ عرف پاں ولد شمس عرف ٹونڈا ساکن گڑھی اسکو ساتھ موٹرسائیکل پر لے گئے اور رڈیال گاؤں کے قبرستان کے قریب زبردستی اور اسلحہ کے زور پر دونوں نے اس کے ساتھ باری باری بدفعلی کی اور وڈیو بھی بنائی اور دھمکی دی اگر گھر والوں یا پولیس کو بتایا تو وڈیو اپ لوڈ کر دینگے اور جان سے ماردیں گے۔
جس پر فوری نوٹس لیتے ہوئے مقدمہ نمبر 654/24 درج رجسٹر کیا گیا اور ڈی پی او سیالکوٹ رانا عمر فاروق کی ہدایات پر ڈی ایس پی صدر سرکل کی سربراہی میں ایس ایچ او تھانہ ہیڈمرالہ سب انسپکٹر کاشف علی نے اپنی ٹیم کے ہمراہ ہیومن انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی کے دوران دونوں درندہ صفت ملزمان 1-رخسار عرف رکی ولد گلزار احمد ساکن گڑھی 2- ثناء اللہ عرف پاں ولد شمس عرف ٹونڈا ساکن گڑھی کو قلیل وقت میں ٹریس کر کے گرفتار کر لیا ہے۔
ڈی پی او
Ещё видео!