یکم ستمبر 2022ء: پاکستان کو آئی ایم ایف کی قسط موصول ہو گئی۔ تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے اعلامیہ کے مطابق آئی ایم ایف نے پاکستان کیلئے منظور کیے گئے قرضے کی قسط جاری بھی کر دی۔ مرکزی بینک کے مطابق عالمی مالیاتی فنڈ نے پاکستان کیلئے 1 ارب 16 کروڑ ڈالرز کی قسط منتقل کر دی ہے، جس سے ملک کے زرمبادلہ ذخائر میں اضافہ ہو گا۔
آئی ایم ایف نے ساتویں اور آٹھویں قسط کی مد میں یہ رقم جاری کی۔ واضح رہے کہ آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ نے 29 اگست کی میٹنگ میں پاکستان کیلئے قرض پروگرام بحال کرنے کی حتمی منظوری دی تھی۔ قرض پروگرام میں جون 2023 تک توسیع کی منظوری دے دی گئی، پاکستان کے لیے قرض پروگرام 6 ارب ڈالر سے بڑھا کر ساڑھے 6 ارب ڈالر کر دیا گیا۔
Ещё видео!