دھند کے باعث جج کو موٹروے پر جانے سے روکنے والے افسران کو معطل کر دیا گیا۔ڈان نیوز کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ نیشنل ہائی وے اینڈ موٹروے پولیس کے ذرائع کے مطابق دھند کی وجہ سے سیالکوٹ-لاہور موٹروے روڈ کو تین دن قبل ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا تھا۔گذشتہ صبح انسداد دہشت گردی عدالت کے جج اپنے پولیس اسکواڈ کے ہمراہ زبردستی رکاوٹ عبور کرکے موٹروے سڑک پر آ گئے۔
نیشنل ہائی وے اینڈ موٹروے پولیس ہیڈ کوراٹر سے اطلاع ملنے پر شاکر علی اور حیدر علی نامی پٹرولنگ افسران نے دوسرے انٹرچینج پر جج کی گاڑی کو روکا اور زبردستی موٹروے پر داخل ہونے کے خلاف چالان کیا۔ڈان نیوز کے مطابق ایک پولیس اہلکار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ افسران کے روکنے پر جج کو غصہ آیا اور ان کو روکنے والے افسران کے خلاف سڑک پر عدالت لگا کر دہشتگردی کی دفعات کے تحت کارروائی کرنے کی دھمکی دی۔پولیس اہلکار نے ساتھی اہلکاروں کی معطلی کو بلا جواز قرار دیتے ہوئے چیف جسٹس آف پاکستان سے مطالبہ کیا کہ معاملے کی انکوائری کرکے دونوں پٹرولنگ افسران سے انصاف کیا جائے، افسران صرف قانون پر عمل کر رہے تھے۔
Ещё видео!