گجر بکروال طبقہ کے امیدوارں کا گجر بکروال یوتھ کانفرنس کے بینر تلے جموں و کشمیر سروس سلیکش بورڈ کے خلاف احتجاج.
جالی شیڈول ٹراہب سرٹیفکیٹوں کی جانچ کی مانگ.
سرینگر: گجر بکروال طبقہ سے وابستہ امیدواروں نے آج سرینگر کی پریس کالونی میں دھرنا دیا جو یہ مطالبہ کررھے تھے کہ حال ہی میں جموں و کشمیر سروس سلیکشن بورڈ نے جو ساہنس اور ریاضی کی جو شارٹ لسٹ اجراء کی ھے اس میں اکثریت جعلی شیڈول ٹراھب والے امیدوار ہیں جس سے طبقہ کے نوجوانوں میں سخت مایوسی و ناراضگی پائی جارہی ھے. امیدواروں نے سروس سلیکش بورڈ پہ الزام عاہید کرتے ھوئے کہا کہ انھوں نے جان بوجھ کر پسماندہ طبقہ کے امیدوارں کے ساتھ ایسا کیا ھے انھوں نے بتایا کہ بڈگام، سرینگر، بانڈی پورہ، اننت ناگ کی تمام لسٹوں میں لون، ڈار، میر اور بٹ جیسی ذاتوں سے وابستہ امیدوار منتخب ھوئے ہیں جو کہ شیڈول ٹراہب زمرہ میں نہیں آتے انھوں نے سرکار اور مذکورہ بھرتی ایجنسی پہ الزام عاہید کرتے ھوئے کہا کہ وہ جان بوجھ کر ایسا کررھے ہیں اور STO, STK, STGB کو الگ کرکے کھچڑی بنادی گئی ھے جو ان زمرہ جات سے وابستہ امیدواروں کیساتھ ناانصافی ھے اور ان زمرہ جات میں کوئی فرق ہی نہیں رکھا گیا جس کا نتیجہ آج یہ نکلا کہ مشتہر کی گئی لسٹوں میں سبھی دوسرے ذاتوں کے لوگ منتخب کئے گئے ہیں. امیدوار STGB کا کوٹہ الگ کئے جانے کی بھی مانگ کررھے تھے بانڈی پورہ ضلع سے وابستہ طلباء نے مایوسی کا اظہار کرتے ھوئے کہا ھر سال جب بھی کبھی کسی بھی ایجنسی کی کوئی لسٹ مشتہر ھوتی ھے اس میں گریز کے امیدوار ہی بازی مار لیتے ہیں کیونکہ گریزی لوگوں کو بھی شیڈول ٹراہب کا درجہ دیا گیا ھے اور گجر بکروال طبقہ سے وابستہ لوگ اس دوڑ میں پیچھے رہ جاتے ہیں یاسر چوھدری اور وسیم راجہ نے بتاتے ھوئے کہا کہ ھمیں آبادی کے تناسب سے ھمارا حصہ الگ ملنا چائے اور گریزی لوگوں کو STO کے تحت الگ زمرہ کے تحت بھرتی کیا جانا چائے تاکہ نہ ھم ان کا حصہ کھاہیں نہ وہ ھمارا یہاں تو ان مذکورہ ایجنسی نے ایک ہی صف میں کھڑا کرکے طبقہ کو پیچھے دھکیلنے کی کوشش کی ھے. وہیں مشتاق احمد بڈگامی، ایس سی، ایس ٹی کنفیڈریشن کے صوبائی صدر کشمیر نے مطالبہ کرتے ھوئے کہا کہ STGB کوٹہ ہی الگ کیا جانا چائے تاکہ پسماندہ طبقہ سے وابستہ امیدواروں کو نقصان نہ ھو اور یہ بھی مطالبہ کیا کہ مزکورہ بھرتی ایجنسی BOPEE کے طے شدہ رول کے مطابق ہی بھرتی عمل میں لائے جس میں تمام زمرہ جات کو الگ الگ حصہ آبادی کے تناسب سے دیا جارھا ھے.وہین زاھد پرواز چوھدری جو کہ گجر بکروال یوتھ کانفرنس کے ریاستی صدر ہیں نے مطالبہ کرتے ھوئے کہا کہ ویجیلنس کمیش اور کراہم برانچ اجراء کی گئی جالی سرٹیفیکٹوں کی جانچ پڑتال کریں آیا کن آفیسران نے یہ سرٹیفیکیٹ جاری کی اور کیوں حال ہی میں مشتہر کی گئی اساتذہ کی لسٹون پہ تشویش کا اظہار کرتے ھوئے کہا کہ مذکورہ ایجنسی نے بھرتی رول اور ریزرویشن رول کی دھجیاں اڑا دی ہین اوع طبقہ کے نوجوانوں میں مایوسی پائی جارہی کیونکہ طبقہ دشوار گذار پہاڑی علاقوں میں رھتا ھے جس کی بیشتر آبادی آج بھی بنیدای سہولیات سے محروم ھے اگر اس کے باوجود بھی کہیں گریجویشن یا ماسٹر کرلیتے ہیں طلباء تو یہ اسی طبقہ کے لوگوں کی بہادری ھے چوھدری نے کہا.
Ещё видео!