سیالکوٹ پولیس کا خونی کھیل پتنگ بازی کے خلاف کریک ڈاؤن،4000 پتنگیں برآمد کرکے ملزمان کے خلاف کائٹ فلائنگ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج
*جوئیہ نیوز پلس(رجسٹرڈ) کے ڈائریکٹر نیوز محمد کیف الاسلام جوئیہ کو ترجمان سیالکوٹ پولیس سے حاصل ہونے تفصیلات کے مطابق تھانہ نیکا پورہ پولیس ٹیم نے دوران گشت پتنگ مافیا کے خلاف کاروائی کے دوران ملزمان مجاہد حسین عرف حمزہ اور ماجد حسین کے قبضہ سے 4000 پتنگیں اور 900 چرخیاں ڈوریں برآمد کیں۔ ملزمان کے خلاف کائٹ فلائنگ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے حوالات جوڈیشل بھجوا دیا گیا۔ڈی پی او سیالکوٹ محمد حسن اقبال کا کہنا ہے کہ قاتل ڈور پھرنے سے متعدد قیمتی انسانی جانیں ضائع ہو چکی ہیں پتنگ مافیا کے خلاف کاروائی کا مقصد قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع کو روکنا ہے۔کریک ڈاؤن میں شامل پولیس افسران و جوانوں کو تعریفی سرٹیفیکیٹ اور نقد انعام دینے کا اعلان کیا*
Ещё видео!