صدر مملکت آصف علی زرداری نے پرنس رحیم آغا خان کو نشان پاکستان ایوارڈ سے نواز دیا۔
پرنس رحیم آغا خان کو پاکستان اور اسکی عوام کی ترقی اور خوشحالی کیلئے نمایاں خدمات کے اعتراف میں نشان ِ پاکستان سے نوازا گیا ہے۔
پرنس رحیم آغا خان نے آغا خان ڈویلپمنٹ نیٹ ورک کے ذریعے ایشیا اور افریقہ کے بنیادی وسائل سے محروم علاقوں میں لوگوں کے معیار زندگی کو بہتر بنانے کیلئے بے پناہ خدمات سر انجام دی ہیں جن میں صحت، تعلیم، معاشی اور ثقافتی شعبوں میں تعاون کرنا شامل ہے۔
ان کی قیادت میں آغا خان فنڈ فار اکنامک ڈویلپمنٹ نے پاکستان میں کمرشل بینکنگ، مائیکرو فنانس، انشورنس، پائیدار سیاحت اور قابل تجدید توانائی کے شعبوں میں پیش رفت کی ہے۔
پرنس رحیم آغا خان نے 2022 کے تباہ کن سیلابوں کے تناظر میں پاکستان کے عوام کی دل کھول کر مدد کرنے کے علاوہ ماحولیاتی تبدیلی کے مسائل سے نمٹنے کے لیے بھی کام کیا۔
#pakistan #news #asifalizardari #ppp # #breakingnews #urduinternational
website [ Ссылка ]
Facebook. [ Ссылка ]
Twitter. [ Ссылка ]
Ещё видео!