،سردیوں میں جوڑوں کے درد سے چھٹکارہ حاصل کریں dard ka ilaj
Juru ka dard aor ilaj,juru kay
موسم سرما میں سردی اور جوڑوں کی تکلیف دو ایسی چیزیں ہیں جن کاسامنا بہت سے لوگوں کو کرنا پڑتا ہے۔ خوش قسمتی سے اس سے بچنا اتنا ہی آسان ہے جتنا اپنے آپ کو گرم رکھنا۔ سردی کے موسم میں جوڑوں کا درد ایک بہت بڑا مسئلہ ہے۔ ہم میں سے بہت سے لوگوں کو اس تکلیف کا سامنا کرنا پڑتا ہےخاص طور پر گھر میں موجود بزرگ اس پریشانی کو سب سے زیادہ جھیلتے ہیں۔اس ویڈیو کے ذریعے ہم آپکو سردیوں میں ہونے والے جوڑوں کے درد کی وجہ اور ان سے بچاؤ کے کچھ طریقے بتائیں گےجو یقینا آپ کے لیے فائدہ مند ہوں گے۔ ویڈیو کا آغاز کرنے سے پہلے اپنے سب دیکھنے والوں سے درخواست ہے کہ اگر آپ نے ابھی تک ہمارا چینل اردو نیوز سبسکرائب نہیں کیا تو پہلے چینل کو سبسکرائب کر لیں اور ساتھ دئیے گئے بیل آئی کون کو دبا دیں تا کہ آپ کو ہماری مفید اور معلوماتی ویڈیوزسب سے پہلے موصول ہو جائیں۔
پٹھوں میں سختی اورجوڑوں میں درد کی وجہ اکثر موسم کی تبدیلی خاص طور پر سردیوں میں گرتا ہوا درجہ حرارت ہے ۔ ہر شخص کا جسم اتار چڑھاؤ والے بیرومیٹرک دباؤ پر ردعمل ظاہر کرتا ہے ، لیکن گٹھیا کے مرض میں مبتلا افراد اور دائمی درد کا شکار افراد میں اس تکلیف کو جھیلنے کا زیادہ خطرہ ہوتا ہے اس کے علاوہ خراب موسم لوگوں کے مزاج پر بھی اثر ڈالتا ہے اگر آپ غمگین یا افسردہ ہیں تو درد کی کیفیت بڑھ سکتی ہے۔
کیا آپ جانتے ہیں کہ سرد موسم میں دردکی شدت بڑھ کیوں جاتی ہے؟ اس کی وجہ یہ ہے کہ سرد موسم میں ہمارا جسم باڈی کے اہم اعضاء کےدرجہ حرارت کو تحفظ فراہم کرنے پر زیادہ دھیان دیتا ہے اس لیے یہ جسم کے وسطی اعضاء جیسے دل اور پھیپھڑوں کی طرف زیادہ سے زیادہ خون بھیجنے میں لگ جاتا ہے۔ لہذا جب ایسا ہونے لگتا ہے تو بازوؤں ، پیروں ، کندھوں ، گھٹنوں کے جوڑوں کی جانب خون کی گردش کم ہو جاتی ہے۔ خون کا کم بہاؤ جسم کے ان حصوں کو سرد اور سخت بنا دیتا ہے جس کی وجہ سے جوڑوں میں درد اور تکلیف کی شدت بڑھ جاتی ہے۔ سردیوں میں گھٹنوں ، کولہوں اور ٹخنوں کا مشترکہ درد عام پایا جاتا ہے۔
ان دردوں سے بچنے کا آسان نسخہ یہ ہے کہ اپنے جسم کو گرم رکھیں اس کا مطلب ہے کہ باہر کام کرنے سے پہلے ورزش کرکے جسم کو وارم اپ کریں اور مناسب لباس پہننے سے پہلے جسم کو اچھی طرح سے گرم کرلیں۔اگر آپ جوڑوں کے درد میں احتیاط سے کام نہیں لیں گے تو یہ چوٹ کی شکل اختیار کرلیں گے جیسے مسلسل سوجن ، لالی، دباؤ ڈالنے میں دشواری اور چلتے ہوے جھٹکا پڑنا۔
اپنے جسم کو کسی بھی وقت سردی کا احساس نہ ہونے دیں۔اس بات کو یقینی بنائیں کہ آپ تیز چل پھرکر یا ٹہل کراپنے جسم کو حرارت پہنچا رہے ہیں کیونکہ سردیوں میں متحرک رہنے سے آپ کے پٹھے اور جوڑ صحت مند رہتے ہیں
رات کی اچھی نیند حاصل کریں، صحتمند غذا کھائیں اور مثبت نقطہ نظر رکھیں
یاد رکھیں کہ درد آپ کو مزید نقصان پہنچنے سے بچانے کے لئے ایک حفاظتی طریقہ کار ہے جو آپ کو بر وقت آگاہ کرتا ہے کہ اب آپ کو علاج کی ضرورت ہے۔ درد صرف جسمانی احساس کا نام نہیں ہے بلکہ یہ ہمارے جذبات پر بھی اثرانداز ہوتا ہے۔
درد اکثر ہمیں پریشانی اور تھکاوٹ کا احساس دلاتا ہے درد کا احساس ہمیں تنہا اور الگ تھلگ بھی کرسکتا ہے
جب آپ گھر سے باہر نکلتے ہیں تو سردی آپ کے جسم کی گرمی کو ختم کردیتی ہے اور اس کا سب سے اہم نشانہ جوڑ ہوتے ہیں اس لیے اپنے جسم کو مناسب طور پر گرم رکھیں۔ اپنے دستانے ، گرم جوتے اور ٹوپی کو کبھی مت بھولیں۔ اپنے پٹھوں کو گرم رکھنا اور سردی میں انھیں اچھا محسوس کرانا بہت ضروری ہے۔
#urdunewstv #alijavednaqvi #urdunewstv
Urdu News
Urdu News TV
urdu news
urdu news tv
UrduNews
UrduNewsTV
Ali javed Naqvi
Pakistani Politics,Imran Khan ,Nawaz Sharif,Maryum Nawaz ,Bilwal Bhutto,Ptm,MQM,Altaf Hussain
#UrduNews #AliJavedNaqvi #Pakistan #UrduNewsTV #UrduNewsChannels #ImranKhan
#NawazSharif #BilawalBhutto #PTI #UrduNewsChannel
#UrduNews #jointpain #jorukadard
Ещё видео!