رسول اللہ ﷺ نے ( کسی بادشاہ کے نام دعوت اسلام دینے کے لیے ) ایک خط لکھا یا لکھنے کا ارادہ کیا تو آپ ﷺ سے کہا گیا کہ وہ بغیر مہر کے خط نہیں پڑھتے ( یعنی بے مہر کے خط کو مستند نہیں سمجھتے ) تب آپ ﷺ نے چاندی کی انگوٹھی بنوائی ۔ جس میں محمد رسول الله کندہ تھا ۔ گویا میں ( آج بھی ) آپ ﷺ کے ہاتھ میں اس کی سفیدی دیکھ رہا ہوں ۔ ( شعبہ راوی حدیث کہتے ہیں کہ ) میں نے قتادہ سے پوچھا کہ یہ کس نے کہا ( کہ ) اس پر محمد رسول الله کندہ تھا ؟ انہوں نے جواب دیا ، انس رضی اللہ عنہ نے
Ещё видео!