Hi, thanks for watching our video about (Difa e Sahaba | دفاعِ صحابہ By Molana Saifullah Sahib)!
وَاِذَا قِيْلَ لَهُمْ اٰمِنُوْا كَمَاۤ اٰمَنَ النَّاسُ قَالُوْۤا اَنُؤْمِنُ كَمَاۤ اٰمَنَ السُّفَهَآءُ اَلَاۤ اِنَّهُمْ هُمُ السُّفَهَآءُ وَلٰكِنْ لَّا يَعْلَمُوْنَ۰۰۱۳ (سورۃ البقرۃ:13)
نبی کریم کےجانثارصحابہ کرام پر سبّ وشتم کرنا اور اپنی زبانوں کو اُن مقدّس ہستیوں کے خلاف بےلگام کرنا یہ کوئی آج کا مسئلہ نہیں بلکہ اس کی ابتداء اُسی دن سے شروع ہوگئی تھی جس دن سے اصحاب محمد نے جناب محمد رسول اللہ کا ساتھ دینے کا فیصلہ کیا تھا اور اپنا سب کچھ اللہ اور اُس کے دین کی سر بلندی کے لیےوقف کردیا تھا ۔ یہ ایک حقیقت ہے کہ رسولِ اکرم کی بعثت کے بعد جس دن سے حق و باطل کا پہلامعرکہ شروع ہوا اُسی دن سےاسلام کے خلاف جہاں یہود و نصاریٰ اورمشرکین سرگرم ہوئے وہیں اسلام کا لبادہ اوڑھنے والے منافقین جواپنے دلوں میں دینِ اسلام کو مٹانے کی خواہش رکھتے ہیں ،اس مشن میں اُن کےساتھ لگ گئےاوراپنے مقصد کی تکمیل کی خاطرانہوں نے پہلے رسولِ اکرم کی شخصیت کو مجروح کرنا چاہا لیکن وہ کر نہ سکے کیونکہ اس طرح اُن کا نفاق اور کفر ظاہرہوجاتاتھااوروہ مسلمانوں میں گھل مل نہ سکتے ،اسی لیے اُنہوں نے رسولِ اکرم کےصحابہ کرام کواپنا ہدفِ تنقید بنایا اور اُن کے خلاف پرا پیگنڈہ شروع کیا ، کبھی اہلِ بیت کی محبّت کو بنیاد بناکرتوکبھی صحابہ کرام کےباہمی سیاسی اختلافات کو بنیادبنا کر اور کبھی کسی اور بات کا بہانہ بناکر، یہ لوگ کوئی موقع اپنے ہاتھ سے نہ جانے دیتے،اور ہرممکن کوشش کرتے تھے کہ کسی بھی طرح صحابہ کرام کی شخصیات کو مسلمانوں کی نگاہ میں مشکوک کردیا جائے ۔ آج اس کام کےلیے اسلام دشمنوں نے ممبرومحراب استعمال کیے ، مسلکی رسومات ، نجی محفلوں اور دیگر تقاریب کے موقعوں پر لوگوں کی ذہن سازی کرنی شروع کی ،قلم و تحریر کے ذریعہ مختلف رسائل و جرائد میں مضامین لکھے ،کتابیں شائع کیں ،تعلیمی ادارے قائم کیے اورسب سے بڑھ کر الیکٹرونک و پرنٹ میڈیا کو استعمال کیا ،انٹرنیٹ کا سہارا لیااور صحابہ کرام کے خلاف ایک تحریک کھڑی کرنے کی کوششیں کیں اور آئے روزاس کام میں اضافہ ہوتاجارہاہے۔
یاد رکھیں!ایک بندہ مومن امام الانبیاء جناب محمد رسول اللہ کے جانثار صحابہ کرام کے خلاف کسی بھی قسم کی گفتگو نہ کرسکتاہے اور نہ سن سکتاہے ،وہ ہمیشہ صحابہ کرام کی عزت کا دفاع ہی کرتاہے
ABOUT OUR CHANNEL
Our channel is about ( Benefit from the interpretations of the Qur'an and Sunnah in the light of Minhaj-ul-Salaf).
Check out our channel here:
[ Ссылка ]
Don’t forget to subscribe!
GET IN TOUCH
Contact us on Whatsapp: +92316-5412271
FOLLOW US ON SOCIAL
Get updates or reach out to Get updates on our Social Media Profile!
Website: [ Ссылка ]
Facebook: [ Ссылка ]
Facebook: [ Ссылка ]
#jamiaasriajhelum #alasriamedia #difaesahaba #sahaba
Ещё видео!