حماس اور اسرائیل کے درمیان آج چار روزہ جنگ بندی کا تیسرا دن تھا۔ آج کے دن جہاں حماس نے اسرائیل سے 7 اکتوبر کو یرغمال بنائے جانے والے شہریوں کو رہا کیا وہیں اسرائیل نے بھی درجنوں فلسطینی قیدیوں کو رہا کیا ہے۔
اتوار کو حماس نے 14 یرغمالیوں کو رہا کیا جن میں سے 11 اسرائیل کے شہری اور تین افراد کا تعلق دیگر ممالک سے ہے۔ اسرائیل نے حماس کے اس اقدام کے جواب میں 39 فلسطینی قیدیوں کی رہائی کی تصدیق کی ہے۔
گذشتہ روز میں 13 یرغمال بنائے گئے اسرائیلی شہریوں کی رہائی کے بدلے اسرائیل نے 39 فلسطینیوں کو اپنی قید سے رہائی دی تھی۔ جمعے کو حماس نے جو 24 یرغمالی رہا کیے ان میں سے اسرائیل کے 13، تھائی لینڈ کے 10 اور فلپائن کے ایک شہری شامل تھے۔ اسرائیل نے جمعے کے دن بھی 39 فلسطینیوں کو رہا کیا۔
حماس نے جنگ بندی کے اعلان کے بعد اب تک کل 54 یرغمالیوں کو رہا کیا جبکہ اسرائیل نے 117 فلسطینیوں کو اپنی جیلوں سے رہائی دی۔
Ещё видео!