امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمٰن کا کہنا ہے کہ جماعت اسلامی بھاری مینڈیٹ سے آئے گی، آج ہم نے کراچی کے منشور کا اعلان کرنا ہے۔
حافظ نعیم الرحمٰن نے اپنی پریس کانفرنس میں کہا کہ ہمارے درمیان تمام امیدوار موجود ہیں، کراچی میں قومی اسمبلی کے 22 اور صوبائی اسمبلی کی 47 نشستوں پر الیکشن لڑ رہے ہیں، جماعت اسلامی بھاری مینڈیٹ سے آئے گی۔
اُنہوں نے کہا کہ آج ہم نے کراچی کے منشور کا اعلان کرنا ہے، ہمارا پہلا نقطہ ہے کہ شہر کی گنتی پوری کی جائے، کراچی کی 1 کروڑ 47 لاکھ کی آبادی کو کم دکھایا گیا ہے۔
امیرِ جماعتِ اسلامی کراچی نے یہ بھی کہا کہ نوجوانوں کو منفی سرگرمیوں سے بچانے کے لیے کھیل کے میدان آباد کریں گے، کراچی میں گیس کی بدترین لوڈشیڈنگ ہے۔
#UrduNews,#EasyUrdu,#PDMS,#PakData
Ещё видео!