Khaansi ke aasaan gharelo ilaaj ko janiye. Read this article in full Urdu text here:
[ Ссылка ]
انسانی جسم کا مدافعاتی نظام بہت مضبوط ہے۔ جب بھی جسم پر کوئی حملہ ہوتا ہے تو سب سے پہلے جسم کی کوشش ہوتی ہے کہ اس کا مقابلہ کیا جائے۔
کھانسی کا آنا بھی اسی مدافعاتی نظام کا ایک حصہ ہے۔ کھانسی کے ذریعے سانس کی نالی کے اوپر والے حصے سے جما ہوا بلغم باہر نکلتا ہے جس سے سانس لینا آسان ہو جاتا ہے۔
کھانستے رہنے سے سانس کی نالی صاف ہوتی رہتی ہے۔ اس بلغم کا اخراج نہ ہو تو سانس کی نالیاں تنگ ہو جاتی ہیں اور یوں سانس پھولنے اور دمہ کی بیماری کے حملے ہونے لگتے ہیں۔ اس لیے اس طرح کی کھانسی کو روکنے کے لیے کسی قسم کی دوا کی ضرورت نہیں رہتی۔
تھوڑی بہت کھانسی کا ہونا فائدہ مند ہے۔ اس سے سانس کی نالی صاف ہوتی رہتی ہے۔ زیادہ کھانسی کی صورت میں گھریلو علاج فائدہ مند ثابت ہو سکتا ہے۔
#Urdu #Health #Khaansi #Cough #TaemeerTube
Ещё видео!