plz like ,comments, share & subscribe my channel
متحدہ عرب امارات میں پاکستانی سفیر فیصل نیاز ترمذی نے کہا ہے کہ سفارتی محاذ پر ہماری ہر ممکن کوشش ہے کہ پاکستان میں سرمایہ کاری کیلئے دنیا کے بڑے بڑے سرمایہ کاروں کو آمادہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، اس سلسلے میں متحدہ عرب امارات کی مختلف ریاستوں کے چیمبر آف کامرس کے نمائندوں، مختلف ممالک کے بڑے کاروباری گروپس سے بات چیت ہوئی ہے، مستقبل قریب میں آئی ٹی سیکٹر میں سرمایہ کاری کیلئے معاہدوں کی کوشش کر رہے ہیں، امید ہے اس سلسلے میں بہت جلد مثبت خبریں آنا شروع ہو جائیں گی. ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان بزنس کونسل (پی بی سی) کی جانب سے دبئی کی مقامی ہوٹل دوست تھانی میں ان کے، دبئی میں پاکستانی قونصل جنرل حسن افضل خان اور پی نی سی کے سابقہ اور نئے عہدیداران کے اعزاز میں دی گئی عشائیہ کی پروقار تقریب سے خطاب اور میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا. انہوں نے کہا کہ پی بی سی کا پاکستانی مصنوعات کو بین الاقوامی منڈیوں تک رسائی کیلئے کردار قابل تحسین ہے، وہ ہماری معیشت کیلئے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں، ہم ان کیلئے رہنمائی کیلئے ہر وقت ان کے ساتھ ہیں. انہوں نے کہا کہ وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف کے مےمتحدہ عرب امارات کے حالیہ دورے کے دوراں مختلف ریاستوں کے چیمبر آف کامرس کے وفود نے ملاقاتیں کرکے ان کو پاکستان میں مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کرنے کیلئے دلچسپی ظاہر کی ہے اور اس سلسلے میں چیمبر آف کامرس کے وفود پاکستان کا دورہ کریں گے. انہوں نے کہا کہ مشکل حالات کے باوجود پاکستان کا مستقبل تابناک ہے اور وقتی مشکل حالات سے انشااللہ جلد نکل جائیں گے، انہوں نے اوورسیز پاکستانیوں پر زور دیا کہ وہ اپنے رمیٹنس پاکستان بھیجیں کیونکہ وہ ہماری معیشت کا اہم حصہ ہیں, انہوں نے بتایا کہ وزیراعظم پاکستان کی پی بی سی کے وفد سے ہونیوالی ملاقات کے دوران خصوصی ہدایات دی ہیں کہ ان کے ساتھ مل کر ملک میں سرمایہ کاری بڑھانے اور پاکستانی مصنوعات کو عالمی منڈیوں تک پہنچانے میں کردار ادا کریں، جس پر تیزی سے کام شروع کردیا ہے.
اس موقع پر قونصل جنرل حسن افضل خان نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے مضبوط اور دیرینہ تعلقات کی وجہ سے دونوں ممالک ہر مشکل گھڑی میں ایک دوسرے کے ساتھ ہوتے ہیںچ یہی وجہ ہے کہ حالیہ سیلاب کے دوراں متحدہ عرب امارات کی حکومت نے سب سے آگے بڑھ کر پاکستانی سیلاب متاثرین کی ہر ممکن مدد کی. انہوں نے کہا کہ یہاں مقیم ۱۷ لاکھ پاکستانیوں کو ہر ممکن سہولیات میسر کی جا رہی ہیں. اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے معروف بزنس مین اور پی بی سی سینٹرل کمیٹی کے رکن اور ہیمانی گروپ کے چیئرمین مصطفی ہیمانی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاکستانی سفیر فیصل نیاز ترمذی اور قونصل جنرل دبئی حسن افضل خان کو خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ ان کی سفارتی کوششوں کی وجہ سے جلد ہی پاکستان میں سرمایہ کاری کی نئیں راہیں کھلیں گی، ان کا پی بی سی کے ساتھ بہترین ورکنگ رلیشن شپ کے اور اس کو مزید مضبوط اور مربوط کریں گے تاکہ پاکستان کو مشکل حالات سے نکال کر معیشت کو مضبوط کرنے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر کام کیا جا سکے. انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم میاں محمد شہباز شریف نے ہم کو ٹاسک دیا ہے کہ پاکستانی مصنوعات کی بڑے پیمانے ہر عالمی منڈیوں تک رسائی کیلئے پی بی سی اپنا اہم کردار ادا کرے اور اس سلسلے میں حکومت پاکستان اور ہر ملک میں موجود ہمارے سفارتکار ان کو ہر ممکن تعاون فراہم کریں گے آ انہوں نے بتایا کہ وزیر اعظم نے اس سلسلے مین ان کو برآمد بڑھانے اور کاروباری شخصیات سے رابطے کیلئے اپنا اوورسیز مشیر بنانے کا کہا ہے جس کا نوٹیفکیشن جلد ہی جاری کیا جائے گا. انہوں نے کہا کہ ہم سب کو ملکر اپنے ملک کی معیشت کو مضبوط کرنا ہے، اس سلسلے میں اوورسیز پاکستانیوں پر بھاری میداری عائد ہوتی ہے.
اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پی بی سی کے نائب صدر نفیس احمد نے پی بی سی کی نئے منتخب عہدیداران کو مبارکباد دیتے ہوئے سابقہ عہدیداروں کی خدمات کو زبردست خراج تحسین پیش کیا, انہوں نے کہا کہ پاکستانی معیشت انشااللہ جلد اپنے پاؤں پر کھڑی ہوجائے گی. اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے پی بی سی کے سابقہ صدر احمد شیخانی نے کہا کہ نئیں آنیوالے عہدیداران ملکی معیشت کی ترقی میں اپنی کوششوں کو مزید بہتر کریں گے. تقریب کو پی بی سی کے اہم رکن سلطان محمود، مصطفی سلطان خواجہ اور دیگر نے بھی خطاب کیا. جبکہ پی بی سے کے اہم رکن خرم خواجہ، پاکستان اوورسیز کمیونٹی گلوبل کے چیئرمین سید سلیم اختر، ایلگزر گروپ کے سربراہ علی رائو، اعجاز احمد، پراپرٹی لنکرس کے سربراہ عدنان رشید میمن اور دیگر نے بھی شرکت کی. اس موقع پر پاکستانی سفیر فیصل نیاز ترمذی، قونصل جنرل حسن افضل خان اور دیگر کو پھولوں کے گلدستے اور یادگاری شیلڈ پیش کی گئی، آخر میں مہمانوں کے اعزاز میں پرتکلف عشائیہ کا اہتمام کیا گیا.
Ещё видео!