ڈی پی او گجرات سید غضنفر علی شاہ کی زیر قیادت پولیس کانا جائز اسلحہ برداروں اور منشیات فروشوں کے خلاف آپریشن جاری۔
11ملزمان گرفتا ر، 9عددپسٹل اور 3کلو چرس برآمد۔
تفصیلات کے مطابق ڈی پی او گجرات سید غضنفر علی شاہ کی زیر قیادت گجرات پولیس کی اسلحہ برداروں اور منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیاں جاری ہیں۔ ایس ایچ او تھانہ لاری اڈا SI انجم شہزادنے اپنی پولیس ٹیم کے ہمراہ نا جائز اسلحہ کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ملزم محمد جبار ولد مظہر خان سکنہ گجرات کو گرفتار کر کے ملزم کے قبضہ سے پسٹل 30بور برآمد کر لیا۔ جبکہ تھانہ صدر جلالپورجٹاں پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے شمریز ولد قدرحسین سکنہ شہباز پور کو گرفتار کر کے ملزم کے قبضہ سے پسٹل 30بور برآمد کر لیا۔
ایس ایچ او تھانہ صدر لالہ موسیٰ SIصغیر احمد نے اپنی پولیس ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے 4ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزمان میں 1.خرم شہزاد ولد تنویر حسین سکنہ گاکھڑی2۔ محمد شفیع ولد محمد رفیع سکنہ کھاریاں 3۔ محسن ولد محمد الیاس سکنہ ہنج 4۔ عاطف شہزاد ولد خادم اقبال سکنہ ہنج شامل ہیں۔ملزمان کے قبضہ سے 3عدد پسٹل 30بور اور 1.5کلو چرس برآمد کر لی۔
تھانہ کڑیانوالہ پولیس نے نا جائز اسلحہ برداروں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے 2ملزمان کو گرفتار کر لیا۔گرفتار ملزمان میں 1۔ عرفان خان ولد خان محمد سکنہ دودھا 2۔ عبدالرزاق ولد محمد صادق سکنہ دودھا شامل ہیں۔ ملزمان کے قبضہ سے 2عدد پسٹل 30بور برآمد کر لیے۔
تھانہ ڈنگہ پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ملزم محمد قاسم ولد محمد عاشق سکنہ ڈھلیاں کو گرفتار کر لیا۔ ملزم کے قبضہ سے 1500 گرام چرس برآمد کر لی۔
تھانہ اے ڈویژن پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ناجائز اسلحہ بردار اسد اللہ توصیف ولد رزاق سکنہ کوٹلہ ڈھنڈہ کو گرفتار کر کے ملزم کے قبضہ سے پسٹل 30 بور برآمد کر لیا۔ جبکہ تھانہ بی ڈویژن پولیس نے ناجائز اسلحہ برداروں کے خلاف کاروائیاں کرتے ہوئے ملزم جمیل اکرم ولد محمد اکرم سکنہ پیروشاہ کو گرفتار کر کے ملزم کے قبضہ سے پسٹل 30بور برآمد کر لیا۔ گرفتار ہونے والے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر کے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا گیا۔
Ещё видео!