گجرات کے گاؤں کولیاں شاہ حسین کے قریب پولیس مقابلہ میں تین ڈاکو ہلاک ایلیٹ فورس کا اہلکار شہید تین ڈاکو فرار ڈی پی او عمر سلامت سمیت پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئیاؤں ڈھنڈالہ میں ڈاکوؤں کی مخبری پر پولیس فورس نے چھاپہ مارا تو پولیس کو دیکھتے ہی ڈاکوؤں نے فائرنگ کھول دی جس پر پولیس نے بھی جوابی فائرنگ شروع کردی دو طرفہ فائرنگ کے نتیجے میں ایلیٹ فورس کا اہلکار ذوالفقار حیدر چھاتی پر فائر لگنے سے شہید ہو گیا جبکہ تین ڈاکو بھی فائرنگ کی زد میں آ کر لقمہ اجل بن گئے پولیس ذرائع کے مطابق تین ڈاکو جائے وقوعہ سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے وائرلیس چلنے پر ڈی پی او عمر سلامت سمیت گجرات پولیس لائن سے مزید نفری موقع پر پہنچ گئی پولیس ذرائع کے مطابق مرنے والے ڈاکوؤں نے علاقے میں آئے روز ڈکیتیاں کر رہے تھے اور پولیس کے مطابق چند روز قبل مزکورہ ڈاکو گینگ نے دوران واردات ایک شخص کو قتل کر دیا تھا واقع کے بعد پولیس نے تمام علاقے کی ناکہ بندی کر کے فرار ڈاکوؤں کی تلاش شروع کر دی اور شہید پولیس اہلکار و ڈاکوؤں کی نعشیں تحویل میں لے کر پوسٹمارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کر دیں۔۔رپورٹ زاہد رسول مغل سی این این پاکستان
Ещё видео!