رپورٹ بیورو چیف کراچی محمد سمیر حمائتی ملیر بھینس کالونی روڈ نمبر 12پر پولیس اور ڈاکووں کے درمیان مبینہ مقابلہ ،تین ڈکیت گرفتار، ملزمان کے قبضے سے 30بور پسٹل، موبائل فون، پرس اور موٹر سائیکل برآمد، اس حوالے سے سکھن پولیس کا کہنا ہے کہ مکی شاہ قبرستان کے قریب معمول کرائم و جرائم کی روک تھام پر مامور تھی موٹر سائیکل سوار تین ملزمان کو مشکوک جانتے ہوئے پولیس نے رکنے کا اشارہ کیاپولیس کو دیکھ کر ملزمان نے پولیس پارٹی پر فائرنگ شروع کردی پولیس کی جوابی فائرنگ میں تین ملزمان میں سے دو ملزمان کوزخمی حالت میں گرفتار کرلیا گرفتار ملزمان کی شناخت سعداللہ ولد غلام نبی،عرفان ولد اللہ داد اور علی حسن ولد محمد حسن کے ناموں سے ہوئی ہے گرفتار ملزمان کے قبضے سے دو عدد 30 بور پسٹل،موبائل فون،پرس اور موٹرسائیکل برآمد کر لی ہے،ابتدائی تفتیش کے مطابق گرفتار ملزمان کا تین رکنی گروہ تھانہ سکھن کی حدود میں ڈکیتی کی وارداتیں کرتا ہے پولیس نے زخمی ملزمان کو ابتدائی طبی امداد کے لیے جناح اسپتال منتقل کردیا ہے مزید ضابطے کی کارروائی عمل میں لائی جارہی ہے
Ещё видео!