کعبہ، مسلمانوں کا قبلہ اور سب سے مقدس مقام ہے۔ مسلمان علماء کعبہ کو اللہ کی عبادت کا پہلا مقام اور لوگوں کو خدا کی طرف رہنمائی کرنے کی علامت قرار دیتے ہیں۔خانہ کعبہ مکہ میں مسجد الحرام کے اندر واقع ہے۔ مسلمانوں پر نماز میں کعبے کا رخ کرنا اور حاجیوں پر حج کے دوران کعبہ کا طواف کرنا واجب ہے۔ کعبہ کے حریم کے اندر کسی انسان یا حیوان پر زیادتی کرنا جائز نہیں ہے۔ امام علیؑ کعبہ کے اندر پیدا ہوئے ہیں۔
شیعہ علماء کے درمیان مشہور ہے کہ احادیث کے مطابق خانہ کعبہ حضرت ابراہیم سے پہلے حضرت آدم کے دور میں بلکہ بعض کے مطابق حضرت آدم کی خلقت سے بھی پہلے موجود تھا۔ البتہ ایک گروہ اس نظریے کو نہیں مانتے اور وہ کعبہ کی تعمیر کی ابتداء کو حضرت ابراہیم کی طرف نسبت دیتے ہیں۔
پیغمبر اکرمؐ کی بعثت سے پانچ سال پہلے سیلاب کی وجہ سے کعبہ ویران ہوا جس کے بعد قریش نے اس کی تعمیر کی اور پہلی بار کعبہ کی چھت اور اس پر پرنالہ بنایا۔ 64 اور 1040ھ میں کعبہ کی مکمل تعمیر کی گئی ہے۔ معاصر دور میں بھی کعبہ کی مرمت کے ساتھ ساتھ اس کی چھت اور ستونوں کی تعمیر کی گئی ہے۔
◇◇◇نماز مومن کانور ہے◇◇◇
Ещё видео!