خبر شامل کرتے ہیں یونان سے سویرا ٹی وی چینل کے بیوروچیف محمد یامین کی رپورٹ کے مطابق وفاقی حکومت نے بجٹ میں اوورسیز پاکستانیوں کے لیے بھی ٹیکسوں کے پہاڑ کھڑے کر دیے۔ اور اوورسیز پاکستانیوں کی چیخیں نکال دیں۔ موجودہ بجٹ میں جہاں پر پوری پاکستانی قوم ٹیکسوں کی بھرمار سے سراپہ احتجاج ہیں۔ وہیں پر حکومت کی طرف سے نئے بجٹ میں پاکستانی تارکین وطن کے لیے بھی ٹیکس لگا دیے گئے ہیں۔ اب کوئی بھی مسافر پاکستان سے برطانیہ یورپی ممالک سمیت کہیں بھی ہوائی سفر کے لیے ٹکٹ کی بکنگ کے ساتھ نئے حکومتی ٹیکس بھی ادا کرنے کا پابند ہیں۔ یکم جولائی سے تمام مسافروں کی ٹکٹوں پر بھاری بھرکم ٹیکس وصولی پر تارکینِ وطن میں شدید غصہ اور پریشانی پائی جا رہی ہے۔ ٹریول ایجنٹس نے بھی اس عمل کو ملک و قوم کے لیے نقصان دہ قرار دیا ہے۔ برطانیہ سمیت دیگر ممالک سے پاکستان کے لیے سفر کرنے والے مسافر بھاری بھر کم ٹیکسوں سے بچنے کے لیے پاکستان کے ہمسایہ ممالک کی ایئر لائنز میں پروازیں بُک کرائیں گے۔ جس سے نہ صرف انہیں کم کرایہ دینا پڑے گا بلکہ وہ ٹیکسوں کے بوجھ سے بھی بچ جائیں گے۔ اسی طرح پاکستان میٹرولنگ ایجنٹس کا کاروبار شدید متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔ جبکہ ملک بھی قیمتی زرِ مبادلہ سے محروم ہو جائے گا۔ موجودہ بجٹ میں اوورسیز پاکستانیوں پر نئے ٹیکسوں کے نفاظ کے بعد اندرونِ ملک سفر کرنے والے ایکانمی مسافر پانچ کی بجائے ساڑھے 12 ہزار روپے ٹیکس ادا کرنے پر مجبور ہیں۔ پاکستان سے سعودی اور متحدہ عرب امارات سمیت دیگر خلیجی ممالک کے فرسٹ کلاس اور بزنس کیٹگری کے مسافر اب 75 ہزار کی بجائے ایک لاکھ پانچ ہزار روپے ٹیکس ادا کرنے ہیں۔ امریکہ اور کینیڈا کے سفر پر جانے والے مسافروں کو ساڑھے تین لاکھ روپے ٹیکس ادا کرنا ہوگا ان مسافروں پر ایک لاکھ روپے کا اضافی بوجھ ڈالا گیا ہے یورپ کے لیے 2 لاکھ 10 ہزار ٹیکس چین انڈونیشیا ملائشیا اسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے لیے 2 لاکھ 10 ہزار ٹیکس ادا کرنا پڑے گا ٹیبل ایجنٹس نے فیصلے پر گڑی تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت پاکستان فضائی انڈسٹری کو تباہ کرنے پر تُلی ہوئی ہے۔ اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت اور تارکینِ وطن کی مشکلات جانیں بغیر ہی لیا جانے والا فیصلہ سنگین مسائل کو جنم دے گا۔۔۔۔ #savera #latestpakistaninews #saveratvnews #medianews #newsonline #newstories #pmshahbazsharif #nawazsharif #pmln #federalgovernment #overseasnews #overseaspakistan
Ещё видео!