10 محرم الحرام کو روزہ رکھنا کیسا؟How to fast on the 10th of Muharram؟
. #MuharramFasting
2. #MuharramRoza
3. #AshuraFasting
4. #IslamicFasting
5. #Muharram10th
6. #MourningInMuharram
7. #MuharramSpirituality
8. #MuharramVirtues
9. #ImamHussainLegacy
10. #MuharramReflections
للّٰہ تعالٰی مالِک و مُختار ہے، جِسے چاہے بخش دے اور جسے چاہے عذاب دے، وہ کبھی چھوٹی سی نیکی پر بخش دیتا ہے تو بسا اوقات چھوٹی سی خطا پر پکڑ بھی فرما تا ہے لہٰذا کسی نیکی کو چھوٹی سمجھ کر تَرک نہیں کرنا چاہئے کہ بظاہر چھوٹی نظر آنے والی نیکی بہت بڑے اجرو ثواب کا باعث ہوسکتی ہے۔ محرمُ الحرام کا مہینا نہایت برکتوں اور فضیلتوں والا ہے، اس ماہِ مبارک میں روزہ رکھنے کا بہت زیادہ ثواب ہے چنانچہ محرم کے ایک دن کےروزے کا ثواب: حضورنبیِّ رَحمت صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم کا فرمانِ عالیشان ہے: مُحرَّمُ الحرام کے ہر دن کا روزہ ایک ماہ کے روزوں کے برابر ہے۔(معجم صغیر،ج 2،ص71) عاشورا(10محرم الحرام) کے دن روزہ رکھنا سنّت ہے: حضرت سیّدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ تعالٰی عنہما سے روایت ہے کہ نبیِّ کریم صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم نے عاشورا کے دن خود بھی روزہ رکھا اور اس کے رکھنے کا حکم بھی ارشاد فرمایا۔ (بخاری،ج1،ص656،حدیث:2004) ایک سال کے گناہ مٹ جائیں: حضرتِ سيّدنا ابوقتادہ رضی اللہ تعالٰی عنہ سے روایت ہے رسولِ اکرم صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم نے فرمایا: مجھے اللّٰہ تعالٰی پر گمان ہے کہ عاشورا کا روزہ ایک سال پہلے کے گناہ مٹا دیتا ہے۔ (مسلم، ص454، حدیث: 2746)یہودیوں کی مخالفت کیجئے: جو عاشورا کے دن روزہ رکھنا چاہے تو اسے چاہئے کہ وہ 9محرم یا 11محرم کا روزہ بھی رکھے جیسا کہ حضور پُرنور صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم نے ارشاد فرمایا: عاشورا کے دن کا روزہ رکھو اور اِس میں یہودیوں کی (اس طرح) مخالفت کرو کہ اس سے پہلے یا بعد میں بھی ایک دن کا روزہ رکھو۔(مسند امام احمد،ج1،ص518،حدیث:2154)
عاشُورا (10 مُحَرَّمُ الْحَرَام) کے دن گھر والوں کے کھانے میں وسعت کیجئے:
احادیثِ مبارَکہ میں بہت سے ایسے اعمال بیان کئے گئے ہیں جن پر عمل کی بَرَکت سے رِزق میں برکت ہوتی ہے ہمیں چاہئے کہ ایسے اعمال اپنا کر رزق میں برکت کے حق دار بنیں، چنانچہ نبیِّ کریم صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم نے فرمایا: جس نے عاشُورا کے روز اپنے گھر میں رِزق کی فراخی کی اللّٰہ تعالٰی اُس پر سارا سال فراخی فرمائے گا۔(معجم اوسط،ج 6،ص432، حدیث:9302) حکیمُ الاُمَّت مفتی احمد یار خان رحمۃ اللہ تعالٰی علیہ فرماتے ہیں: بال بچّو ں کے لئے دسویں (10) محرم کو خوب اچّھے اچّھے کھانے پکائے تو اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّوَجَلَّ سال بھر تک گھر میں برکت رہے گی، بہتر ہے کہ حلیم (کھچڑا) پکا کر حضرت شہیدِ کربلا امام حسین رضی اللہ تعالٰی عنہ کی فاتحہ کرے بہت مُجَرَّب (آزمایا ہوا) ہے، اسی تا ریخ کو غسل کرے تو تمام سال اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّوَجَلَّ بیماریوں سے اَمْن میں رہے گا کیونکہ اس دن آبِ زم زم تمام پانیوں میں پہنچتا ہے۔(اسلامی زندگی، ص131)
عاشورا کے دن اِثْمِد سرمہ لگائیے: سرورِ کائنات، شاہِ موجودات صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم نے فرمایا: جو شخص یومِ عاشورا اِثْمِد سرمہ آنکھوں میں لگائے تو اسکی آنکھیں کبھی بھی نہ دُکھیں گی۔(شعب الایمان،ج3،ص367،حدیث:3797)
Ещё видео!