راولپنڈی(کرائم رپورٹر)
کار سوار فیملی سے گن پوائنٹ پر لوٹ مار کرنے والے ڈاکوؤں پر شہری نے گاڑی چڑھا دی، ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار جبکہ اس کا ساتھی موقع سے فرار ہوگیا۔ تھانہ ریس کورس کی حدود رینج روڈ پر گاڑی میں سوار فیملی سے موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں نے نقدی دو لاکھ پچاس ہزار 8 موبائل فونز اور 10 تولے جیولری لوٹ لی۔منگنی کی تقریب میں شرکت کے لئے جانے والی کار سوار فیملی سے گن پوائنٹ پر لوٹ مار کرنے والے موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں نے لوٹ مار کرنے کے بعد گاڑی پر گولیاں چلا دیں۔تھانہ ریس کورس کی حدود رینج روڈ پر کار سوار فیملی سے موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں نے قیمتی اشیاء نقدی موبائل فونز اور جیولری لوٹ کر فرار ہو رہے تھے کہ شہری نے موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں کا پیچھا کرتے ہوئے ڈاکوؤں پر گاڑی چڑھا دی۔گاڑی کی زد میں موٹر سائیکل سوار ایک ڈکیت زخمی جبکہ اس کا ساتھی فرار ہوگیا۔زخمی ڈاکو کو ملک طارق نامی شہری نے کمال مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے قابو کرکے پولیس کے حوالےکر دیا۔تھانہ ریس کورس پولیس نے مفرور ڈاکو کی گرفتاری کے لئے چھاپہ مار کارروائی کا آغاز کر دیا۔واضح رہے کہ گزشتہ 72 گھنٹوں میں راولپنڈی میں گن پوائنٹ پر لوٹ مار کرنے والے ڈاکوؤں پر گاڑی چڑھانے کا یہ دوسرا واقعہ ہے۔
Ещё видео!