3 سیپٹمبر 2023
کراچی
جبری گمشدہ افراد کے اہلخانہ کا سندھ اسمبلی کے سامنے دھرنا،
داد شاہ بلوچ کو رہا کرو٫ سی ٹی ڈی مردہ باد کے نعرے !
پہلا حصہ
کراچی کے علاقے ہاکس بے سے جبری طور پر گمشدہ ہونے والے داد شاہ بلوچ کے اہلخانہ نے اتوار کے روز کراچی پریس کلب سے سندھ اسمبلی تک مارچ کیا ۔ مارچ میں خواتین اور بچوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔ سندھ اسمبلی کے سامنے پہنچ کر مظاہرین نے دھرنا دیا ۔
مظاہرین نے سندھ پولیس کے خلاف نعرے بازی کی اور لاپتہ داد شاہ بلوچ اور دیگر جبری گمشدگی کے شکار افراد کی رہائی کا مطالبہ کیا۔ مظاہرین کا کہنا ہے کہ کراچی کے علاقے ہاکس بے سے دادشاہ بلوچ جن کا تعلق بلوچستان کے ضلع خضدار، گریشہ سے ہے۔ وہ چند سالوں سے کراچی کے علاقے ہاکس بے میں رہائش پذیر تھے ان کو ان کے والد و دیگر اہل و عیال کے آنکھوں کے سامنے سے سی ٹی ڈی نے رات دو بجے ان کو ان کے گھر سے جبری لاپتہ کردیا ۔احتجاجی مظاہرے میں شریک لواحقین کا کہنا تھاکہ اگر ان کے پیارے نے کوئی جرم کیا ہے تو انہیں ثبوت کے ساتھ عدالتوں میں پیش کیا جائے۔
دھرنے کو بلوچ یکجہتی کمیٹی کراچی اور وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کی حمایت حاصل بھی حاصل تھی ۔
واضح رہے کہ ہفتے کو انہی لواحقین نے ماڑی پور روڈ پر دھرنا دے دیا تھا۔ اس موقع پر ماڑی پور پولیس نے مظاہرین پر لاٹھی چارج کیا تھا۔ بی وائی سی کراچی کے ڈپٹی آرگنائزر لالہ وہاب زاھد بگٹی ، لاپتہ حمید زہری کی بیٹی سعیدہ سمیت درجنوں بلوچ خواتین اور بچوں کو تشدد کا نشانہ بناکر حراست میں لے لیا تھا ۔
رپورٹ اکبر گبول
GabolMedia,#GabolMediaSocial,#KarachiPressClub,#MalirPressClub,#AwamiPressClubMalir,#PressClubShahpurJahanian,#PressClubQaziAhmed,#Sari,#PressClubNooriabad,#PressClubNawabWaliMuhammad
مذید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ اور سبسکرائیب کریں ہمارے یوٹیوب ویب چینل
” گبول میڈیا “
[ Ссылка ]
Ещё видео!