ربیع الاوّل منانا چاہیے کہ نہیں پیر اجمل رضا قادری کا بیان #peerajmalrazaqadri #allah #rabiulawal
ماہِ ربیعُ الاول کو اتنی فضیلتیں کیوں ملیں، حضرت امام زکریا بن محمدبن محمودقزوینی رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ فرماتےہیں:یہ وہ مبارک مہینا ہےجس میں اللہ پاک نے حضور صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکےوجودِمَسعودکےصدقےدنیاوالوں پربھلائیوں ا ورسعادتوں کےدروازے کھول دیئےہیں، اسی مہینے کی بارہ تاریخ کو رسولُاللہ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکی ولادت ہوئی۔
ربیعِ پاک تجھ پر اہلسنّت کیوں نہ قرباں ہوں
کہ تیری بارہویں تاریخ وہ جانِ قمر آیا
یقیناً جوسعادت ربیع الاول کے حصے میں آئی وہ کسی اورمہینےکو نصیب نہیں ہوئی۔ ربیع الاول کے معنیٰ کیا ہیں، آئیےسنتی ہیں:ربیع کہتے ہیں موسمِ بہار کویعنی سردی اورگرمی کےدرمیان جوموسم ہوتاہےاسےربیع کہتےہیں۔ اہلِ عرب موسمِ بہار کےابتدائی زمانے کو”ربیعُ الاوّل“کہتےتھے، اس موسم میں کھمبی(برسات میں گلی لکڑی کےبھیگنے سےچھتری کی طرح ایک گھاس اگ جاتی ہےاردو میں اسےکھمبی کہتےہیں۔)اورپھول پیدا ہوتے تھےاورجس وقت پھلوں کی پیداوار ہوتی ہےان ایام کو ربیعُ الآخرکہتے تھے۔ جب مہینوں کے نام رکھے گئے تو صفر کے بعد والے دو مہینوں کو انہی دو موسموں کے ناموں پر ربیعُ الاوّل اور ربیعُ الآخر کا نام دیا گیاماہِ ربیع الاول کی شان یہ ہے کہ اسی مہینےمیں دوجہاں کےسلطان،محبوبِ ذیشان صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی ولادت ہوئی ہے، یقینا ًحُضُورِ انور صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمجہاں میں شاہِ بحر وبَر بن کر جلوہ گر نہ ہوتے تو کوئی
عید،عید ہوتی،نہ کوئی شب، شبِ بَراءَت ۔بلکہ کون و مکاں کی تمام تَررونق اورشان اس جانِ جہان،محبوبِ رَحمٰن صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکے قدموں کی دُھول کاصَدقہ ہے۔اس مبارک مہینےکی بارہویں تاریخ بہت ہی سعادتوں اورعظمتوں والی ہےکیونکہ ہمارے پیارےنبی صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکی ولادتِ باسعادت بروزپیر12ربیعُ الاوّل کو ہوئی
یہی وجہ ہے کہ اس دن عاشقانِ رسول اپنی وسعت کےمطابق محافلِ میلاد مناتے ا ور اللہکریم کی رحمتوں سے حصہ پاتے ہیں
#rabiulawal #islam #muslim #yarasoolallah #madina #makkah #islamicvideos #muharram #allah #madinah #naat #naatshareef #eidmiladunnabi #rajab #muhammad #aaqa #daroodshareef #ramzan #namaz #madinashareef #jannatulbaqi #islamicquotes #masjidalnabawi #yamujtaba #madinatulmunawara #rabiulawwal #shabemeraj #quran #jannatulfirdous #kiwiladat
[ Ссылка ]
[ Ссылка ]
[ Ссылка ]
[ Ссылка ]
Ещё видео!