Mola Ghazi Abbas Alamdar a.s ki Shahadat r Musaib in Urdu/ Hindi || مولا غازی عباس علمدارؑ کی شہادت
#5tanpak #Abbas_Alamdar_AS #Mola_Ghazi_As
Voice.Research.Produced.and Directed by
Ch Ali Raza
Mola Ghazi Abbas Alamdar A.S Ke Shahadat
Imam Hussain Ne Farmaya Abbas Mujhe Bhai Kehdo
Gham e Hussain
Shaheed e Karbala
Ya Hussain (AS)
5 tan pak Production
Follow On Instagram : chalijaan
-----------------------------------------------------------------------------------------------------------
Note : If you have any Copyright Issue or any other issue regarding our Channel or if you want to give us your important feedback plz feel free to contact us on our Instagram ID.
-----------------------------------------------------------------------------------------------------------
شدید پیاس کے عالم میں جانے کس ادا سے علم اٹھایا کہ علم کا نام سنتے ہی بے ساختہ غازی عباس علیہ اسلا م کا نام گرامی ذہن میں آتا ہے- غازی، جری، شیر ،پیکر ایثار ، باوفا، سقہ سکینہ ، حسین علیہ اسلام کی ہمت ، لشکر حسینی کا علمبردار،بچوں کی آس ، زینب علیہ اسلام کا فخر، شہزادی کونین کی دعا، ام البنین کا لخت جگر، سقاۓ حرم، قمر بنی ہاشم ، ابو قریہ ،عباس علمدار علیہ اسلام ہیں
جب اطفال اور بچے پیاس کى وجه سے نڈھال ہو رہے تهے، تب امام حسین (ع) نے عباس (ع) کو پانى لانے کے لئے دریائے فرات کى طرف روانہ کیا،
اپنے بہادر اور جانثار بھایئوں کے بعد حضرت عباس میدان جنگ میں جانے کے لیے تشریف لاۓ اس وقت امام مظلوم کے چہرے پر افسردگی چھا گی اور آپ نے فرمایا بھائی ،، تم ہمارے لشکر کے علم بردار ھو، اور تم بھی ہم کو چھوڑے جارہے ہو۔ غازی نے ایک طرف گرم ریت پر پائمال لاشوں کی طرف اشارہ کیا مولا جس لشکر کا میں علمبردار تھا وہ تو زمیں کربلا کی گرم ریت پر پائمال ہوگیا ہے مجھہ سے سکینہ اور چھوٹے بچوں کی پیاس نہین دیکھی جاتی ۔ معصوم سکینہ اپنی چھوٹی سی خشک مشکیزہ اٹھا کر لائ اور چچا کے گلے میں ڈال دی ۔بی بی سکینہ نے سارے پیاسوں بچوں کو جمع کیا اور کہا اپنے اپنے کوزے لے آؤ میرے عمو اب پانی لینے جاتےہیں ۔ تین دن
کے بھوکے پیاسے بچے اپنے اپنے ۔
کوزے اٹھا کر در خیمہ پر بیٹھ گئےادھر علم لیکر لشکر حسینی کا علمبردار چلا
۔ امام نے حکم
دیا تھا ،عباس جنگ نہیں کرنی ۔ حکم امام نے غازی کے پاؤں میں بیڑیاں ڈال دیں صرف ایک تلوار لی ، حضرت عباس کو دیکھتے ھی لشکر یذید میں ہیبت پھیل گی –
حضرت عباس باوفا نے اپنی تلوار کی طاقت سےیزیدی فوجوں میں انتشار پیدا کیا اور فرات کی جانب پیش قدمی کی ایک طرف ہزاروں کی تعداد میں تازہ دم لشکر ایک طرف تین دن کا بھوکا پیاسہ جوان جس کو امام نے جنگ کی اجازت نہیں دی ہے۔
عباس باوفا نے اسد اللہی طاقت کا مظاہرہ کیا فوج بھاگ گی
- غازی نے
فرات پر قبضہ کیا مشکیزہ بھرا ، پانی چلو میں لیا اور پھر پھینک دیا سکینہ کی علی اصغر کی پیاس یاد آئی۔مشک بھر کر کے گھوڑے پر سوارہوۓ آگے بڑھنے لگے ۔ لشکر یذیذ کو شکت کا یقین ہوگیا
چنانچہ کمیں گاہ سے تیروں کی
بارش ہونے لگی پہلے دایاں ہاتھہ قلم کیا گیا پھر بایاں ہاتھہ آپنے دانتوں سے مشک پکڑ لی - آپ ّپھر بھی بہادری سے مشک کی حفاظت کرتے ہوے تیروں کی بوچھار میں آگے بڑھتے گے یہاں تک کے ایک تیر مشک سکینہ پر لگا اور سارا پانی بہہ گیا- غازی کے جسم میں اس قدر تیر ونیزے تھے کہ اب گھوڑے پر ٹکنا مشکل ہوگیا تھا۔ کوئی بھی سوار جب گھوڑے سے زین سے زمین پر آتا ہے تو اپنے دونوں ہاتھوں کا سہارا لیتا ہے ہاۓ میں غازی کی اس مصبیت کو کیسے بیان کروں حسین کا شیر زمین پر کیسے آیا ۔۔امام سے کہا مولا میری لاش خمیہ میں مت لے جایئگا میں سکینہ سے شرمندہ ہوں امام سے فرمایا کہ آقا میں نے آنکھیں کھول کر سب سے پہلے آپکی زیارت اب دنیا سے جاتے ہوے بھی آپکی زیارت کرنا چاھتاہوں- ایک آنکھہ میں خون بھرا ہے
۔ اور دوسری میں تیر پیوست ہےامام اعلی مقام نے فرمایا ، اے میرے باوفا بھائی ساری زندگی ھم کو آقا کہہ کر پکارا ہے ایک بار بھائی کہہ دو۔
If you like my videos
Please subscribe my channel 5TAN PAK
DONT FORGET TO SHARE MY VIDEOS
Ещё видео!