پاکستان میں متعین امریکی سفیر ڈونلڈ آرمن بلوم نے کہا ہے کہ امریکا عالمی سطح پر پاکستان کی سب سے بڑی برآمدی منڈی ہے۔ گزشتہ دہائی میں امریکا کو پاکستان کی برآمدات دگنا سے زیادہ ہوئی ہیں۔
امریکی سفیر نے ان خیالات کا اظہار سیالکوٹ چیمبر آف کامرس میں خطاب کے دوران کیا۔
انکا کہنا تھا کہ ہم پاکستان کی مکمل اقتصادی صلاحیت کی بحالی میں مدد کر رہے ہیں۔ 80 سے زائد امریکی فرمز ایک لاکھ 20 ہزار پاکستانیوں کو ملازمت دیتی ہیں، جبکہ امریکی فرمز بالواسطہ طور پر 10 لاکھ پاکستانی کارکنوں کو فائدہ پہنچاتی ہیں۔
امریکی سفیر نے کہا کہ پاکستانی پالیسی سازوں کیساتھ سرمایہ کاری کی ترغیب کیلئے بات جاری ہے۔ امریکا پاکستانی نوجوانوں کیلئے تعلیمی مواقع بڑھانے کیلئے فنڈز فراہم کر رہا ہے۔
ڈونلڈ بلوم نے کہا کہ پاکستانیوں کو مفت تعلیمی تبادلوں میں شامل کرنے کیلئے سالانہ 20 ملین ڈالر سے زیادہ خرچ کرتے ہیں۔ پاکستان میں تعلیم پر بھی نمایاں سرمایہ کاری کی ہے۔
انھوں نے کہا پاکستان میں غذائی قلت کا بحران لاکھوں بچوں کا مستقبل خطرے میں ڈال رہا ہے، 2022 کے سیلاب کے بعد غذائی قلت سے نمٹنے کیلئے تقریباً 100 ملین ڈالرکی امداد فراہم کی۔
امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے کہا کہ پاکستان میں توانائی، پانی اور زراعت میں اعلیٰ تعلیم کیلئے 4 مراکز بھی قائم کیے ہیں۔
انھوں نے کہا کہ امریکا اور پاکستان کے درمیان تعلقات اہم اور دیرپا ہیں۔
#UrduNews,#EasyUrdu,#PDMS,#PakData
Ещё видео!