ڈپٹی کمشنر شاہد عمران مارتھ نے ناجائز تجاوزات کے خاتمے کے حوالے سے ملکوال شہر کا دورہ کیا۔ ڈپٹی کمشنر نے تاجروں، دکانداروں اور ریڑھی بانوں سے ملاقات کی۔ انہوں نے ملکوال بازار میں عارضی ناجائز تجاوزات کا باعث بننے والے ہوٹلز، دکانیں، تھڑے، شیڈز وغیرہ کے مالکان کو فوری طور پر تجاوزات ختم کرتے ہوئے انتظامیہ سے تعاون کرنے کی اپیل کی۔ ڈپٹی کمشنر نے دکانداروں کو ہدایت کی کہ ازخود ہی ناجائز تجاوزات کو ختم کرتے ہوئے سڑک اور سرکاری جگہ کو خالی کر دیں۔ حکومت پنجاب کی ہدایت پر ضلع بھر میں تجاوزات، سرکاری زمینوں پر غیر قانونی قبضہ کے خلاف بلا تفریق کاروائی عمل میں لائی جا رہی ہے انجمن تاجران اور دوکانداران اس مہم کو کامیاب بنانے کیلئے ضلعی انتظامیہ کا ساتھ دیں تاکہ ہمارے بازار اور سڑکیں کھلی اور کشادہ ہو سکیں۔ محمد رشید بھٹی ڈسٹرکٹ رپوٹرنیوز بکس منڈی بھاوالدین
Ещё видео!