وزیر اعظم آزادکشمیرراجہ محمد فاروق حیدر خان نے کہا ہےکہ مقبوضہ جموں وکشمیر کی مائیں،بہنیں اوربیٹیاں ہماراراستہ دیکھ رہی ہیں کہ کب ہم آئیں گےاورانہیں ہندوستان کےجبراورظلم سےنجات دلایںگے؟ہم ایل او سی روند کر ان کے پاس آئیں گے،اقوام متحدہ کاچارٹرہمیں اس کی اجازت دیتا ہے،انتہا پسند مودی اور بزدل ہندوستان آرمی چیف جنرل راوت کو کہنا چاہتا ہوں کہ پاک فوج،21کروڑ پاکستانیوں اور لاکھوں کشمیر یوں کے ساتھ مل کرتمہیں کشمیر سے بھگائیں گے،تم طاقت کے زور پر کشمیریوں کو نہیں دبا سکتے،ہندوستان ظلم ،جبر وتشدد سے کشمیریوں کو دبانا چاہتا ہے۔
چکوٹھی پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے راجہ فاروق حیدرنے کہا کہ ہمارا مقابلہ بزدل دشمن سے ہے جو نہتے شہریوں پر گولیاں برسا کر ان کی آواز کو دبانا چاہتا ،وہ دن دور نہیں جب ہم سب سیز فائر لائن کی دوسری جانب مارچ اور خونی لکیر کو توڑ کر سرینگر جائیںگے،مقبوضہ کشمیر میں نظام زندگی مکمل بند ہے،وہاں قابض افواج نے ٹیلی فون ،انٹرنیٹ سمیت تمام ذرائع ابلا غ کو بند کر رکھاہےتاکہ دنیا مقبوضہ کشمیر کی اصل صورتحال نہ دیکھ سکے،افواج پاکستان پرپورا بھروسہ ہے،افواج پاکستان یہاں ہماری حفاظت کے لیے ہے۔ وزیر اعظم آزادکشمیر نے کہا کہ مقبوضہ جموں وکشمیر کے لوگوں نے اس تحریک کے لیے ناقابل فراموش قربانیاں دیں ہیں ، جموں میں ڈھائی لاکھ مسلمانوں کو دو ہفتوں کے اندر شہید کیا گیا،دس لاکھ سے زاہد خواتین کی عصمت دری کی گئی،ہزاروں ایسی خواتین ہیں جو آدھی بیوہ ہو چکی ہیں،ان کو معلوم نہیں ان کے خاوند زندہ ہیں یا شہید ہو گے،آزادکشمیر کے لاکھوں لوگوں کے خاندان خونی لکیر کی دوسری جانب آباد ہیں،وہ اپنے رشتہ داروں کے پاس جانا چاہتے ہیں،میں سرینگر اپنی ماں کے گھر جانا چاہتا ہوں،اس جگہ جانا چاہتا ہوں جہاں میرے والد نے تعلیم حاصل کی اور جیل کاٹی۔وزیر اعظم نے کہا کہ بین الاقوامی دنیا نے کشمیریوں کی آواز سننا شروع کر دی ہے،دنیا کی جمہوریتوں اور انسانی حقوق کے اداروں اور تنظیموں سے کہنا چاہتا ہوں کہ کشمیریوں کو ان کا پیدائشی حق حق خودارادیت دلوانے کے لیے اپنا کردار ادا کریں ،مقبوضہ کشمیر کے لوگوں نے اس اپنے حق کے لیے جو قربانیاں دیں ہیں،ان کی مثال انسانی تاریخ میں نہیں ملتی۔وزیر اعظم نے کہا کہ تارکین وطن مقبوضہ کشمیر کے لوگوں کا مقدمہ جس طرح دیار غیر میں لڑ رہے ہیں اس پر انہیں خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔
Ещё видео!