دوستوں بچوں کے بہتر مستقبل اور انہیں ایک اچھا انسان بنانے کے لئے انہیں اپنے ماں باپ کی شکل میں بہترین دوست ملنے چاہئیں، کیونکہ بچوں کی کردار سازی میں سب سے بڑا کردار والدین کا ہے اور جب معاشرے میں ایک بچہ تہذیب، ادب اور شائستگی کے ساتھ اعلیٰ پوزیشن حاصل کر کے کامیاب زندگی کی ابتدا کرتا ہے تو یہ کامیابی اس بچے کی کامیابی نہیں ہوتی، بلکہ ان والدین کی کامیابی ہوتی ہے، جن کی تربیت کی وجہ سے بچہ کامیاب انسان بنا۔ ہمارے معاشرے میں بھی واضح تفریق ہے۔ ایک وہ طبقہ ہے جو پڑھا لکھا ہونے کے ساتھ ساتھ باشعور بھی ہے، جو سمجھتا ہے کہ بچے کی تربیت کیسے کرنی ہے؟ دوسرا طبقہ وہ ہے جو پیسے کے بل بوتے پر اپنے بچوں کی تربیت کرنا چاہتا ہے۔ تیسرا طبقہ غربت میں اپنے بچوں کی تربیت کرتا ہے ، چوتھا طبقہ جہالت میں اپنے بچوں کو پروان چڑھاتا ہے جبکہ پانچواں طبقہ کم تعلیم یافتہ اور محدود وسائل کی بدولت اپنے بچوں کی پرورش کرتا ہے، مگر ان میں کامیاب وہی طبقہ ہے جو اپنے بچوں کی تربیت دوستی کے دائرے میں رہتے ہوئے کرے۔ والدین اور اساتذہ کی زیادہ سختی اور مار پیٹ بچوں کو باغی بنا دیتی ہے.
social_video#
Ещё видео!