پہچان پاکستان نیوز
جدہ سے زکیر احمد بھٹی کی رپورٹ
سعودی عرب میں اسلامی تعاون تنظیم او آئی سی کے ہیڈکوارٹر میں مقبوضہ کشمیر میں جاری ظلم وستم کے حوالے سے تصویری نمائش کا اہتمام کیا گیا جس میں او آئی سی کے رکن ممالک کے مندوبین کے علاوہ قونصل جنرل پاکستان جدہ خالد مجید ، کمیونٹی کے اراکین اور صحافیوں کی شرکت
جدہ میں اسلامی تعاون تنظیم او آئی سی کے ہیڈ کوارٹر میں مقبوضہ کشمیر میں نہتے اور بے گناہ کشمیریوں پر بھارتی افواج کی جانب سے کیے جانے والے مظالم کو تصویری نمائش کے ذریعے اجاگر کیا گیا جس میں دیکھایا گیا کہ گزشتہ 75 سالوں سے بھارت کشمیریوں پر انسانیت سوز مظالم ڈھا رہا ہے اور ان کی تحریک آزادی اور بنیادی حقوق پر قابض ہے تصویری نمائش کے شرکاء سے اسلامی تعاون تنظیم او آئی سی میں پاکستان کے مستقل مندوب سید محمد فواد شیر کا کہنا تھا کہ بھارت ایک جانب مقبوضہ کشمیر میں کشمیریوں کا خون بہا رہا ہے تو دوسری جانب کشمیر کی آئینی حیثیت ختم کرکے ان کی شناخت کو ختم کر دینا چاہتا ہے پاکستان نے ہمیشہ عالمی برادری پر زور دیا ہے کہ وہ مسلہ کشمیر کو حل کروانے میں اپنا کردار ادا کرے اسلامی تعاون تنظیم نے مسلہ کشمیر پر ہمیشہ پاکستان کے موقف کی تائید کی ہے ہمارا مطالبہ ہے کہ اقوام متحدہ مسلہ کشمیر کے حل کے لئے اپنی پاس کردہ قراردادوں پر عمل کروائے تاکہ مقبوضہ کشمیر کے عوام بھی آزادی کی سانس لے سکیں قونصل جنرل خالد مجید کا کہنا تھا کہ پاکستان او آئی سی کا مشکور ہے جس نے ہمیشہ کشمیریوں پر ہونے والے مظالم کے خلاف آواز اٹھائی ہے اور پاکستان کشمیریوں کی سیاسی اور سفارتی حمایت جاری رکھے گا
Ещё видео!