06 اپریل 2023ء: رہنما پی ٹی آئی اور سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا ہے ہ سپریم کورٹ کے فیصلے پر عملدرآمد نہ کیا گیا تو تین سال جیل ہو سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جن وزرا نے کابینہ فیصلے میں حصہ لیا اور خود کو اس سے علیحدہ نہ کیا تو اُن کے خلاف آرٹیکل 63 اے کے تحت ریفرنس بھجوائیں گے۔ کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ پی ٹی آئی کی نہیں ہر شہری کی جیت ہے،یہ ہر اس فرد کی جیت ہے جو آئین،قانون اور اداروں پر یقین رکھتا ہے۔
چیف جسٹس نے آئین اور دستور کا ساتھ دیا،آج رات نماز تراویح کے بعد ملک بھر سے شہری اظہار تشکر کیلئے باہر نکلیں گے۔ انہوں نے کہا کہ کل وفاقی کابینہ نے سپریم کورٹ کے فیصلے کو مسترد کیا،ان وزراء کی تفصیل مانگی ہے جنہوں نے کل کابینہ اجلاس میں شرکت کی۔
#fawadchaudhry
Ещё видео!