#josh #urdupoetry #joshmalihabadi #urdu #poet #delhi
عہد ساز شاعر جوش ملیح آبادی کے افکار و الفاظ کا جشن، 'جشنِ جوش 2024' کا انعقاد کیا گیا۔ نئی دہلی کے ایوان غالب میں منعقدہ اس جشن میں خصوصی طور پر جوش ملیح آبادی کی حیات و خدمات پر مبنی دستاویزی فلم کی نمائش، بزم موسیقی، جوش کی کہانی، طرحی مشاعرہ اور غزل سرائی جیسی خوبصورت پیش کش سے حاضرین خوب محظوظ ہوئے۔
اس پروقار تقریب میں مختلف شعبوں سے وابستہ ملک کی کئی معزز شخصیات نے جوش ملیح آبادی کے افکار و خیالات پر سیر حاصل گفتگو کی۔ پروگرام کی صدارت کا فریضہ معروف اسکالر اشوک واجپئی نے انجام دیا۔ اس موقع پر مقرر خاص دہلی یونیورسٹی کے پروفیسر ڈاکٹر عبد الحق نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وقت کی بہت بڑی ضرورت ہے کہ جوش ملیح آبادی کے افکار و خیالات پر کتاب شائع ہونا چاہئے۔
بائٹ:
پروفیسر اختر الواسع نے کہا کہ آج ہم جس شخصیت کو یاد کرنے کے لئے جمع ہوئے ہیں وہ بنیادی طور پر شاعر انقلاب بھی تھا، شاعر شباب بھی تھا اور شاعر انسان بھی تھا۔
اس خصوصی تقریب سے انجمن ترقی اردو ہند کے جنرل سیکریٹری ڈاکٹر اطہر فاروقی اور دیگر معزز شخصیات نے بھی خطاب کیا۔
اس موقع پر جوش ملیح آبادی کی کتابوں کا اجراء بھی عمل میں آیا۔
واضح رہے کہ جوش ملیح آبادی کے افکار و نظریات پر جشن جوش کا اہتمام عبارت پبلیکیشن کی جانب سے کیا گیا۔ اس موقع پر پبلیکیشن کے پروپرائیٹر سلام خان نے کہا کہ یہ کافی کامیاب پروگرام رہا۔
اس دوران مہمانان اور الگ الگ شعبوں میں اپنی ادبی خدمات انجام دینے والی شخصیات کو گلدستے دیکر اعزاز سے نوازا گیا۔
پروگرام کی نظامت کا فریضہ معروف شاعر معین شاداب نے اپنے منفرد انداز میں انجام دیا۔
جوش پر مبنی غزل سرائی اور طرحی مشاعرہ کی مکمل ویڈیو آپ آئندہ روز این جی ٹی وی کے یو ٹیوب چینل پر ملاحظہ کر سکتے ہیں۔ دوستوں ابھی تک آپ نے ہمارا یہ چینل سبسکرائب نہیں کیا ہے تو ادبی سرگرمیوں باخبر رہنے کے لیے اس چینل ضرور سبسکرائب کریں۔ شکریہ
این جی ٹی وی کے لئے نئی دہلی سے ابوالکلام
Subscribe ngtvdelhi
Ещё видео!