آئی جی پنجاب پولیس ڈاکٹر عثمان انور اور RPO فیصل آباد ڈاکٹر محمد عابد خان کے حکم پر ڈی پی او ٹوبہ عبادت نثار نے ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ کی تحصیل پیرمحل کے نواحی اڈا سندھلیانوالی میں واقع دربار سید قطب علی شاہ کی جامع مسجد میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا جس میں عام شہریوں کے ساتھ ساتھ درجنوں سائلین کے علاوہ مقامی تھانے کے SHO اور پی آر او ASI محمد عطاء اللہ کے ساتھ ساتھ اتحاد پریس کلب کمالیہ کے معزز ممبران شیخ دانش جاوید ۔ مہر محمد امین انجم ۔ آصف رضا بھٹی عرف پومی بھٹی اور محمد مشتاق نے بھی شرکت کی اس کھلی کچہری میں خواتین و حضرات نے پیش ھو کر اپنی اپنی شکایات اور مسائل ڈی پی او کے گوش گزار کیئے جنھیں ڈی پی او نے تسلی سے سنا اور ان کو حل کرنے کے موقع پر احکامات جاری کیے ۔ کھلی کچہری کے اختتام پر ڈی پی او نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ضلع ٹوبہ کے SP انوسٹیگیشن اور چاروں تحصیلوں کے ایس ڈی پی اوز نے اپنے اپنے علاقوں میں کھلی کچہریوں کا انعقاد کر رھے ھیں جس کی وجہ سے عوام اور پولیس کے درمیان خلیج کم ھو رھی ھے ۔ پولیس اور عوام میں دوستی کا رشتہ پروان چڑھ رھا ھے ۔ ان کھلی کچہریوں کا مقصد یہ ہے کہ عوام کے مسائل عوام کی دھلیز پر ا کر سنے جائیں اور ان کو موقع پر حل کروایا جائے تاکہ عوام الناس کے سفر پر اٹھنے والے اخراجات اور قیمتی ٹائم دونوں بچ سکیں
ڈسٹرکٹ رپورٹر محمد مشتاق 11نیوزٹوبہ ٹیک سنگھ ممبر اتحاد پریس کلب کمالیہ 03017233989
Ещё видео!