Dhoka shayari, Fareb shayari, bewafai shayari, bewafa Shayari, Poetry in Urdu, dard shayari, ehsaas shayari, Gham Shayari,
اشعار
دل ابھی پوری طرح ٹوٹا نہیں
دوستوں کی مہربانی چاہئے
جو ان معصوم آنکھوں نے دیے تھے
وہ دھوکے آج تک میں کھا رہا ہوں
اے مجھ کو فریب دینے والے
میں تجھ پہ یقین کر چکا ہوں
مدت ہوئی اک شخص نے دل توڑ دیا تھا
اس واسطے اپنوں سے محبت نہیں کرتا
زخم لگا کر اس کا بھی کچھ ہاتھ کھلا
میں بھی دھوکا کھا کر کچھ چالاک ہوا
دھوکا تھا نگاہوں کا مگر خوب تھا دھوکا
مجھ کو تری نظروں میں محبت نظر آئی
اک برس بھی ابھی نہیں گزرا
کتنی جلدی بدل گیا وہ
کس نے وفا کے نام پہ دھوکا دیا مجھے
کس سے کہوں کہ میرا گناہ گار کون ہے
#Pakistan #UrduShayari #LifeLineLuck
Ещё видео!