#Zair_e_Naaf_baal_daikhna
#khawabmenzairenaafkatna
حضرت دانیال علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ خواب میں بال مردوں کے لئے غم و اندوہ ہے اور عورتوں کے لئے زینت ہے۔اور چوپایوں کے مال تھوڑا مال ہے۔ اگر صوفی دیکھے کہ اس کے سر کے بال دراز ہیں۔ دلیل ہے کہ وہ زینت اور اصلاح پائے گا۔ اور اگر صوفی نہیں ہے تو بالوں کی لمبائی کے مطابق غم و اندوہ پائے گا۔
اوراگر دیکھے کہ اس نے تھوڑے بال کاٹ کر گرائے ہیں۔ دلیل ہے کہ غم و اندوہ اس سے زائل ہو گا۔ حضرت ابن سیرین رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر دیکھے کہ اس نے حج کے وقت پر سر کے بال منڈوائے ہیں تو صلاح اور گناہوں کے کفارے پر دلیل ہے۔
اور اگر خواب میں حرمت کے مہینے یعنی رجب اور ذی الحج اور ذی قعد اور محرم کو دیکھے۔ دلیل ہے کہ اس کا قرض ادا ہو گا اور غم سے نجات پائے گا۔ اور اگر دیکھے کہ اس نے سب بال منڈوائے ہیں۔ دلیل ہے کہ جو کچھ اوپر بیان ہوا ہے زیادہ ہو گا۔
اور اگر صاحب خواب امیر عورت ہے اور دیکھے کہ اس نے سر منڈوایا ہے۔ دلیل ہے کہ اس کا شوہر مرے گا یا والی مرے گا۔ حضرت ابراہیم کرمانی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر بادشاہ اپنے بال دراز دیکھے تو لشکر پر دلیل ہے اور اگر رعیت دیکھے تو غم و اندوہ کی زیادتی پر دلیل ہے۔
اور جسم کے بالوں کی زیادتی غم و اندوہ پر دلیل ہے۔ اور اگر مرد دیکھے کہ اس کے سر کے بال پریشان و پراگندہ ہیں۔ تو یہ زیادتی دین کے نقصان کی دلیل ہے۔ اور اگر اپنے سرکے بال لٹکے ہوئے دیکھے تو ماں باپ یا کسی بزرگ کی طرف سے غم و اندوہ پر دلیل ہے اور اگر اپنے سر کو گنجا دیکھے تو زیادتی عیش اور خوشی پر دلیل ہے۔
اور اگر دیکھے کہ اس کے علویوں کی طرح دو گیسو ہیں دلیل ہے کہ سرداری پائے گا اور نیک نام ہو گا۔ اور اگر دیکھے کہ اس نے اپنے بال اکھاڑے ہیں۔ دلیل ہے کہ اس کے اپنے اس کا مال ضائع کریں گے۔ اور اگر دیکھے کہ اس نے اپنے بالوں کا شانہ کیا ہے۔
دلیل ہے کہ اپنے کاموں پر قادر ہو گا۔ اور بہت منفعت پائے گا۔ حضرت جابر مغربی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر دیکھے کہ اس نے بغل یا زیر ناف کے بال مونڈے ہیں۔ تو یہ اس کی صلاح دین پر دلیل ہے۔ اور بغل کے بال مونڈنا مال اور مراد کے پانے پر دلیل ہے۔
اور بغل کے بال مونڈنے بے مروتی کی زیادتی پر دلیل ہے اور اگر دیکھے کہ اس کے سینے پر بال ہیں۔ دلیل ہے کہ اس پر قرض جمع ہو گا۔ اور جسم پر بال قرض کا مال ہے۔ اور اگر دیکھے کہ اس نے اپنے جسم پر سے بال مونڈے ہیں تو اس کے نقصان مال پر دلیل ہے۔
اور اگر صاحب خواب درویش اور قرضدار ہے تو اس کا قرض ادا ہو گا اور غم و اندوہ سے نجات پائے گا اور اگر دیکھے کہ چونا مل کر اپنے جسم پر سے بال اتارے ہیں۔ اگر مالدار ہے تو درویش ہو گا اور اگر درویش ہے تو مالدار ہو گا۔ حضرت اسماعیل اشعت رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے۔
اگر دیکھے کہ اس کے کچھ بال گرے ہیں۔ اگر تونگر ہے تو نقصان مال پر دلیل ہے اور اگر درویش ہے تو مالدار ہو گا اور اگر قرض دار ہے تو قرض ادا ہو گا اور اگر بیمار ہے تو شفا پائے گا۔ اور اگر دیکھے کہ اس کے دائیں کے بال مشرق کو اور بائیں کے بال مغرب کو گئے ہیں۔
دلیل ہے کہ اس کے دو لڑکے ہیں۔ دلیل ہے کہ اس کے دو لڑکے ہوں گے جن کا نام مشرق و مغرب میں مشہور ہو گا حضرت حافظ معبر رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر عالم خواب میں دیکھے کہ اس کے بال گھنگریالے ہو گئے ہیں۔ تو یہ بدعت اور اس کی رسوائی پر دلیل ہے۔
اوراگر جاہل یہ خواب دیکھے تو نعمت اور عزت کے پانے پر دلیل ہے۔ اور اگر دیکھے کہ اس نے بال اکھاڑے ہیں۔ دلیل ہے کہ امانت ادا کرے گا۔ اور اگر دیکھے کہ اس کے زیر ناف کے بال دراز ہیں۔ دلیل ہے کہ اس کو نقصان پہنچے گا اور بالوں کی درازی عورتوں کے لئے نیک ہے۔
اور اگر دیکھے کہ اس نے اپنے زیر ناف کے بال مونڈے ہیں۔ دلیل ہے کہ اس کے دین میں نقصان ہو گا۔ حضرت جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ بالوں کا خواب میں مونڈے جانا دیکھنا پانچ وجہ پر ہے: (1) حج ادا کرنا (2) سفر کرنا (3) عزت اور مرتبہ (4) امن (5) دولت۔ فرمان حق تعالیٰ ہے:۔ محلقین رؤسکم و مقصرین (اپنے سروں کو منڈوانے والے اور کترانے والے اور اگر صاحب خواب کو بال منڈوانے کی عادت ہے تو اس کے نیک اور بد کی دلیل سہل ہے۔
Ещё видео!