السلامُ علیکم
Ashab-e-Kahf Ka Mukamal Waqia | Those Who Revived again after 300 Years
جب اللہ تعالی نے حضرت عیسیؑ کو آسمان پر زندہ اٹھا لیا تو اس کے بعد عیسائیوں کے حالات دن بدن بدتر سے بدتر ہوتے چلے گئے۔ لوگ بت پرستی میں مشغول ہو گئے اور دوسروں کو بھی بت پرستی کی طرف راغب کرنے گے۔ اس وقت عیسائیوں کا بادشاہ دقیانوس اس قدر ظالم تھا کہ جو آدمی بت پرستی سے انکار کرتا اسے قتل کر ڈالتا تھا۔ اصحاب کہف شرفا لوگ تھے اور جو اس بادشاہ دقیانوس کے درباری بھی تھے مگر وہ صاحب ایمان لوگ تھے، اللہ کو وحدہ لا شریک مانتے تھے اور حضرت عیسیؑ کے پیروکار تھے۔ بادشاہ دقیانوس سے بچنے اور اپنی جان اور ایمان بچانے کے لیے وہ بادشاہ دقیانوس کے دربار سے بھاگ نکلے۔ بادشاہ نے اسی وقت ان کے پیچھے اپنی فوجیں لگا دیں۔ اور ان کی گرفتاری کا حکم جاری کر دیا، وہ دربار سے بھاگنے کے بعد قریب کے پہاڑوں کی وادی میں چلے گئے اور وہاں ایک غار میں پناہ لے لی۔ سفر کی تھکاوٹ کی وجہ سے وہ غار میں پہنچتے ہی سو گئے ۔
اللہ رب العزت نے قرآنِ پاک کے پندرھویں پارے کی سورہ کہف کی آیت نمبر 9 سے آگے اس سارے واقعے کو بیان کیا ہے۔
حضرت ابن عباس رضی اللہ سے روایت ہے کہ اس وادی کا نام وادیِ رقیم ہے۔اگرچہ ان کے ناموں میں کچھ اختلافات ہیں لیکن حضرت ابن عباس کی روایت کے مطابق جو کہ خازن میں ہے ان کے نام مکسلمینا، یملیخا، مرطونس، بینونس، سارینونس، اونوانس، کشفیط طنونس اور ان کے کتے کا نام قطمیر ہے۔
جب دقیانوس کو اس بات کا علم ہوا تو اس ظالم بادشاہ نے حکم دیا کہ اس غار کے آگے دیوار بنا دی جائے تاکہ وہ لوگ اسی دیوار کے پیچھے غار میں پھنس کے مر جائیں اور وہ غار ان لوگوں کی قبر بن جائے۔ دیوار بنانے کا کام جس شخص کے ذمے لگایا گیا وہ بہت نیک انسان تھا، اس ان اصحاب کہف کا پورا واقعہ ایک تختی پر لکھ کر اس تختتی کو صندوق میں بند کر کے دیوار کی بنیاد میں رکھوا دیا اور ایسی ہی ایک تختی اس نے شاہی دربار میں بجھوا دی۔ کچھ عرصہ گزرنے کے بعد دقیانوس بادشاہ مر گیا، اور مختلف بادشاہ آتے جاتے ہیں، سلتنطیں اور راج بدلتے رہے۔ 300 سو سال گزرنے کے بعد پھر ایک رحم دل اور نیک بادشاہ کا دور آیا۔ وہ جب تخت نشین ہوا تو عوام اس سے بہت خوش ہوئی اس نے اڑسٹھ سال تک حکومت کی۔
اسی بادشاہ کے دور میں مذہبی انتشار شروع ہو گئے لوگ مختلف فرقوں میں بٹ گئے۔ لوگ مرنے کے بعد دوبارہ اٹھنے کا انکار کرنے لگے۔ کچھ نے تو قیامت کا بھی انکار کرنا شروع کر دیا۔ قوم کا یہ حال دیکھ کر بادشاہ بہت سخت پریشان ہوا، اور اس نے خود کو ایک کمرے میں بند کر لیا، اور اللہ کے حضور گڑگڑا کے دعائیں مانگنے لگا، اے اللہ میری قوم کو ہدایت دے اور کوئی ایسا معجزہ دکھا دے کہ ان کا مرنے کے بعد زندہ ہونے پر ایمان پکا ہو جائے، اللہ نے اس کی دعا کو قبول فرما لیا۔
ایک دن بکریاں چرانے والا ایک چرواہا اصحاب کہف کی غار کی طرف آ نکلا، اس نے اپنی بکریوں کو ٹھہرانے کے لیے اسی غار کو منتخب کیا، اور دیوار کو گرا دیا تاکہ غار میں بکریوں کے لیے بسیرا بنایا جا سکے۔ دیوار گرتے ہی لوگوں پر ایسی ہبیت اور خوف سوار ہو گیا کہ دیوار گرانے والے وہاں سے سرپٹ دوڑنے لگے۔ کچھ ہی لمحوں میں اصحاب کہف اپنی نید سے بیدار ہو کے اٹھ بیٹھے اور ایک دوسرے سے بات چیت کرنے لگے۔ جب ان لوگوں کو بھوک لگی تو وہ لوگ ان کا ایک ساتھ اٹھا اور کھانا لانے کے لیے بازار کا رخ کرنے لگا باقی ساتھیوں نے اسے کہا کہ زرا بچ بچا کے اور سب کی نظروں سے چھپ کے جانا اور پتا کرنا کہ دقیانوس بادشاہ کو ہمارے ٹھکانے کا علم تو نہیں؟ جب ان کا ساتھ بازار کی طرف گیا تو اس نے دیکھا کہ ہر طرف اسلام کا دور دورہ ہے، لوگ سرعام حضرت عیسیؑ کی باتیں کر رہے ہیں۔ وہ یہ منظر دیکھ کر حیران رہ گیا کہ یہ کیا معاجرا ہے، کل تک تو اسلام کا نام لینے پر سزائے موت دے دی جاتی تھی اور آج سب سرعام عبادت میں مشغول ہیں اور کوئی روک ٹوک نہیں ہے۔
اسی حیرانگی میں وہ شخص ایک تندور والے کے پاس روٹیاں لینے کے لیے گیا، اس نے روٹیوں کی تعداد بتائی اور تندور والے نے اسے اُتنی روٹیاں مہیا کر دیں۔ پھر اس شخص نے سکہ دقیانوس کے زمانے کا سکہ نکال کے تندور والے کو دیا تندور والے نے حیرانگی سے ایک بار سکے کو پھر اس شخص کو دیکھا، کیونکہ اس وقت اس سکے کا چلنا بند ہو گیا تھا، بلکہ شائید ہی کوئی ایسا شخص رہا ہو جو اس سکے کو پہچانتا ہو۔ پھر تندور والے نے سوچا کہ شائید اس کو کوئی خزانہ ملا ہو، اس نے فورا اس کی خبر کوتوال کوکر دی، کوتوال آئے اور اسے پکڑ کے لے گئے۔ حکام نے اس سے خزانے کے بارے میں پوچھ گچھ شروع کر دی۔ وہ
ashab e kahf,ashab-e-khaf,ashab e khaf ka waqia,surah-e-khaf,surah e khaf,ashab e khaf ki story,ashab e khaf ka quran min waqia,Ashab e khaf kon thy,waqia khaf,Ashab e khaf ki khani,stories of quran,real story of ashab e khaf,incident of ashab e khaf,ashab e kahf ka waqia,ashab e kahf bangla,ashab e kahf full movie,gumbadekhazra313,seven sleepers,real story of ashab-e-kahf in quran,Ashab-e-Kahf Ka Mukamal Waqia,Those Who Revived again after 300 Years,#gk313
Facebook:
[ Ссылка ]
Instagram:
[ Ссылка ]
YouTube:
[ Ссылка ]
Videos & Pics by: [ Ссылка ], [ Ссылка ], [ Ссылка ], [ Ссылка ],
#gumbadekhazra313#Gumbadekhazra#ashabekhaf#ashab-e-khaf#surahekhaf#gk313
Ещё видео!