ضلع پونچھ کی تحصیل منڈی کے گاوں اڑائی پنچائیت حویلی میں قائیم گرلز پرائمری سکول کیراں میں زیر تعلیم طلباء و طالبات کے والدین نے بچوں کے مستقبل کو لیکر سخت تشویش کا اظہار کیاہے۔ والدین کا کہناتھاکہ یہاں اڑائی میں یہ ایک سکول گرلز ہے۔ جس کو گزشتہ ایک سال سے ایک استاد ہی چلارہاہے۔ اکیلا استاد ہونے کی وجہ سے بچوں کو پوری طرح.تعلیم سے روشناس نہیں کیاجاسکتاہے۔ نتیجہ یہ ہوتا ہے کہ یہاں اس غریب عوام کے بچے اور بچیاں تعلیم سے دور ہوجاتے ہیں۔ جس کولیکر مولوی محمد فاروق اور مولوی محمد اکرم نے محکمہ تعلیم سے سخت ناراضگی کا اظہار کیا۔ انہوں نے بتایاکہ یہاں جب بھی ہم سکول میں اتے ہیں تو یہاں پچھلے ایک سال سے ایک ہی استاد ملتاہے۔ ایک خاتون ٹیچر جو کٰی سالوں سے تعینات ہے۔لیکن سکول میں کبھی بھی حاضر ہی نہیں ہوتی ہے۔ نہ جانے اس، ٹیچر کو سالوں بھر کی کیا محکمہ کی طرف سے چھٹیاں ہیں۔ جو ختم ہی نہیں ہوتیں ہیں۔اور وہ استانی سکول میں حاضر ہی نہیں ہوتی۔ اور یہاں تعینات دوسرا استاد جس کی بھی کسی دوسرے سکول میں ریشن لائیزیشن کے تحت تعیناتی کردی گئی۔ جو سراسر ناانصافی ہے۔انہوں نے کہاکہ جو استانی یہاں اتی ہی نہیں اس کو ہی کہیں اور تعینات کرکے یہاں تبدیل کئے ٹیچر محمد اسلم کو واپس کیاجاے۔ ورنہ ہم سکول کو تالالگادیاجاےگا۔
Ещё видео!