ناراض بھائی کی رسم کے دوران بہنوں پر فائرنگ، نئی نویلی دلہن جاں بحق ہو گئی
دوسری بہن کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کر دیا گیا، ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا

حافظ آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔03 سمبر 2020ء) ناراض بھائی کی فائرنگ سے نئی نویلی دلہن جاں بحق ہو گئی۔جاں بحق ہونے والی ساجدہ کا نکاح ہونا تھا۔ تفصیلات کے مطابق حافظ آباد میں ایک انتہائی افسوس ناک واقعہ پیش آیا ہے جہاں مہندی کی تقریب میں ناراض بھائی نے بہنوں پر فائرنگ کر دی۔بھائی کی جانب سے بہنوں پر فائرنگ رسم کے دوران کی گئی ۔جس کے نتیجے میں دلہن جاں بحق ہوگئیں جبکہ ایک بہن شدید زخمی ہے۔
زخمی ہونے والی خاتون کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ورثا کے مطابق مقتولہ ساجدہ کا آج اپنے قریبی رشتہ دار سے نکاح تھا لیکن دلہن کا بھائی ملزم محمد علی جائیداد ہتھیانے کے لیے ان کی شادی پر رضامند نہیں تھا۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا ہے تاہم اس کی گرفتاری کے لیے ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔
(جاری ہے)
امید ظاہر کی جا رہی ہے کہ جلدی ملزم قانون کی گرفت میں ہو گا۔پولیس کے مطابق ملزم کی چار بہنیں تھیں اور ان کی ابھی شادی نہیں ہوئی تھی۔ساجدہ نامی لڑکی کا آج اپنی کزن سے نکاح ہونا تھا لیکن لیکن ملزم نہیں چاہتا تھا کہ اس کی بہنیں شادی کریں کیونکہ وہ ان کی وراثتی جائیداد ہتھیانا چاہتا تھا،واقعے کے بعد خوشیاں بھرا گھر ایک دم ماتم میں تبدیل ہو گیا جب کہ پورے خاندان میں سوگ کی فضا پھیل گئی ہے۔
واقعے کے بعد خاندان کا ہر شخص سوگوار نظر آتا ہے۔دوسری جانب ناراض بیوی کو زبردستی ساتھ لیجانے پر روکنے کے دوران بیوی کے چچا کو قتل کرنیوالا ملزم گرفتار کر لیا گیا ہے۔ تھانہ واہ کینٹ پولیس کو مقتول کے بھائی نے درخواست دی کہ رحمت رحمان کی بیوی اس سے ناراض ہو کر اپنے والدین کے گھر رہ رہی تھی، جس کو وہ زبردستی اپنے ساتھ لے کر جانے کی کوشش کی، جس کواس کے بھائی اور لڑکی کے چچا محمد علی نے روکنے کی کوشش کی، تو رحمت رحمان نے روکنے پر پستول سے فائرنگ کر کے محمد علی کوقتل کر دیا،جس پر واہ کینٹ پولیس نے مقدمہ درج کیا، ایس ایچ او واہ کینٹ نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے جدید ٹیکنالوجی اور ہیومین انٹیلیجنس کی مدد سے قتل کے مرکزی ملزم رحمت رحمان کو ٹریس کر کے گرفتار کر لیا۔
#todaynews
#nadanwaqasnewschannel
#incident
Ещё видео!