مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نواز نے کہا ہے کہ ملک میں مہنگائی 4 سال کے پراجیکٹ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی وجہ سے ہوئی۔
گزشتہ روز مریم نواز نے ویمنز ونگ کی عہدے داروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ لاڈلے کی خاطر نواز شریف کو نا اہل نہ کیا جاتا تو آج مہنگائی نہیں، پاکستان میں خوش حالی ہوتی۔
انہوں نے کہا کہ قوم آج سوال پوچھے کہ نواز شریف کو اقتدار سے الگ کرکے قوم کو مہنگائی کی سزا کیوں دی؟ مہنگائی، بے روزگاری اور غربت سے عوام کی آنکھوں میں آنسو لانے والے مجرموں کو کٹہرے میں کھڑا کرنا ہوگا۔
مریم نواز کا کہنا تھا کہ غربت اور مہنگائی کے اندھیرے اُسی طرح ختم کریں گے جس طرح ماضی میں لوڈ شیڈنگ ختم کی تھی ۔___________________________________________________________________________________
#TopTrendingNews
#TrendingVideos
#TodayTrending
Ещё видео!