اسلام آباد کچہری میں قائم 'غیر قانونی چیمبرز' گرانے پر مشتعل وکلا نے احتجاج کرتے ہوئے اسلام آباد ہائی کورٹ پر دھاوا بول دیا اور توڑ پھوڑ کی۔
وکلا نے اسلام آباد کی ضلع کچہری میں تمام عدالتیں بند کرادیں جبکہ اسلام آباد ہائی کورٹ میں بھی تمام عدالتوں میں مقدمات کی کارروائی روک دی گئی۔
کیپٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے رات گئے ایف 8 میں انسداد تجاوزات مہم کے تحت ضلع کچہری کے پارکنگ ایریا اور فٹ ہاتھ پر بنے مبینہ غیر قانونی چیمبرز مسمار کیے تھے
جس پر وکلا نے آج صبح احتجاج کرتے ہوئے پہلےسیشن کورٹ میں توڑ پھوڑ کی اور اس کے بعد اسلام آباد ہائی کورٹ پر دھاوا بولا۔
بڑی تعداد میں مشتعل وکلا اسلام آباد ہائی کورٹ میں نعرے بازی کرتے ہوئے داخل ہوئے اور چیف جسٹس بلاک میں موجود کھڑکیوں کے شیشے توڑ دیے۔
اس موقع پر وکلا کی جانب سے چیف جسٹس کے چیمبر کے باہر ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ کے خلاف سخت نعرے بازی کی گئی۔
جس وقت وکلا چیف جسٹس بلاک میں داخل ہوئے وہاں اسپیشل سیکیورٹی پولیس موجود نہیں تھی تاہم احتجاج کے کافی دیر بعد پولیس، انسداد دہشت گردی فورس کی بھاری نفری کے علاوہ رینجرز بھی عدالت پہنچ گئی۔۔
Capital TV is one of the leading news channels of Pakistan bringing you the latest current affairs from Pakistan and around the world.
Subscribe to the Official Capital TV YouTube Channel
[ Ссылка ]
Like us on Facebook: [ Ссылка ]
Follow Us on Twitter: [ Ссылка ]
#CapitalTVPk #CapitalNews #Pakistan
Ещё видео!