#khyberpakhtunkhuwapolice#
پشاور:- افسران بالا کی خصوصی ہدایات پر سوشل میڈیا پر اسلحہ نمائش میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائیاں بدستور جاری ہے، جس کے دوران سوشل میڈیا پر اسلحہ کی نمائش کرکے علاقہ میں خوف و ہراس پھیلانے والا ملزم کی شناخت ہونے پر اے ایس پی چمکنی سید طلال احمد شاہ کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ شاہ پور اکرم جان نے دیگر پولیس کے ہمراہ فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا، گرفتار ملزم کا تعلق وڈپگہ پشاور سے ہے ، جو کلاشنکوف کلچر کو فروغ دیکر مسلح ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل کررہا تھا جس سے علاقہ میں خوف و ہراس پھیل رہا تھا کاروائی کے دوران ملزم کے قبضہ سے کلاشنکوف اور متعدد کارتوس بھی برآمد کر لیے گئے ہیں ، گرفتار ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے
تفصیلات کے مطابق افسران بالا نے سوشل میڈیا پر اسلحہ نمائش کرنے کا نوٹس لیتے ہوئے ملوث ملزم کے خلاف کارروائی کی ہدایت کی، جس پر ایکشن لیتے ہوئے ملزم کی شناخت ہونے پر اے ایس پی چمکنی سید طلال احمد شاہ کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ شاہ پور اکرم جان نے دیگر پولیس کے ہمراہ فوری کارروائی کے دوران ملزم شکیل ولد تاج محمد عرف تاجو کا سراغ لگا کر گرفتار کرلیا گیا ،گرفتار ملزم کا تعلق وڈپگہ سے ہے جس نے ابتدائی تفتیش کے دوران مسلح تصویر اور ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کرنے کا اعتراف کر لیا ہے،ملزم کے قبضہ سے کلاشنکوف سمیت متعدد کارتوس بھی برآمد کر لیے گئے ہیں، جس کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے
Ещё видео!